معاون فاؤنڈیشن گلگت بلتستان میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے بھی مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ فاؤنڈیشن کی جانب سے بلتستان کے مختلف دور افتادہ دیہات میں مقامی آبادی کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لیے واٹر سپلائی اسکیمیں دی جا رہی ہیں۔
فاؤنڈیشن سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی بنیادی سہولیات کی بحالی اور عوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ ان اقدامات کا مقصد مقامی لوگوں کو صاف پانی کی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مشکل حالات میں ان کی زندگی کو آسان بنانا ہے۔













