ملک میں سونے کا بھاؤ پھر بڑھ گیا

بدھ 9 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بدھ کے روز اضافہ دیکھا گیا جو عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہونے والے اضافے کے مطابق تھا۔ مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت فی تولہ 800 روپے اضافے کے بعد 462,936 روپے تک پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز سرافا ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کی جانب سے جاری کردہ نرخوں کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 396,893 روپے میں فروخت ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: بیلجیئم، گھر کی مرمت کے دوران دیوار سے 2 ارب 89 کروڑ کا سونا نکل آیا، اصل وارث کون؟، نئی بحث شروع

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 8 ڈالر اضافے کے ساتھ 4,404 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں 72 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد یہ فی تولہ 7,141 روپے تک پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ منگل کے روز پاکستان میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 1000 روپے کی کمی دیکھی گئی تھی جس کے بعد یہ 462,136 روپے تک آ گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp