آزاد جموں کشمیر کی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رہے گا، وزیراعظم شہباز شریف

بدھ 9 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان حکومت آزاد جموں کشمیر حکومت کے ساتھ بھرپور جاری رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

بدھ کو وزیراعظم شہباز شریف سے آزاد جموں کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم سید افتخار علی گیلانی نے ملاقات کی۔ اس موقعے پر شہباز شریف نے سید افتخار علی گیلانی کو وزیراعظم آزاد جموں کشمیر کا منصب سنبھالانے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں آزاد جموں کشمیر کے امن، ترقی اور خطے میں جاری فلاحی منصوبوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وفاقی حکومت کشمیری بھائیوں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام اقدامات جاری رکھے گی۔

آزاد جموں کشمیر کے وزیراعظم نے وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ خطے کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

مزید پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی افتخار گیلانی کو آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ بھی شریک تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp