ماہ نور صفدر کی شادی کی تیاریاں، نکاح کی تاریخ سامنے آگئی

جمعرات 10 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی چھوٹی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا نکاح 12 ستمبر کو جاتی امرا میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق نکاح کی تقریب ہفتہ کی شام 5 بجے شریف فارمز جاتی امرا میں منعقد کی جائے گی، جسے انتہائی سادہ اور محدود رکھا گیا ہے۔ تقریب میں شریف خاندان اور قریبی عزیز و اقارب سمیت تقریباً 100 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہ نور صفدر کا نکاح اب ہوگا جبکہ رخصتی بعد میں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:میری پوتی اور جنید صفدر کی شادی پر تنقید کرنے والے سیاسی یتیم ہیں، رہنما مسلم لیگ ن روحیل اصغر

ماہ نور صفدر حال ہی میں لندن سے وطن واپس پہنچی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی نجی دورے پر لندن گئی تھیں، جہاں انہوں نے اپنی صاحبزادی کی گریجویشن تقریب میں شرکت کی۔ ماہ نور صفدر نے لندن کی ایس او اے ایس یونیورسٹی سے اپنی تعلیم مکمل کی ہے۔

اس موقع پر مریم نواز نے اپنی بیٹی کی گریجویشن پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بہت خوش ہیں اور اللہ کا شکر ہے کہ ان کی چھوٹی بیٹی کی گریجویشن بھی مکمل ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ان کے تینوں بچوں نے اپنی اعلیٰ تعلیم مکمل کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز اپنی صاحبزادی کے ہمراہ لندن سے وطن واپس پہنچیں، جس کے بعد ماہ نور صفدر کے نکاح کی تاریخ حتمی کی گئی۔ خاندانی حلقوں کے مطابق نکاح کی تقریب میں سادگی اور قریبی رشتہ داروں کی شرکت کو ترجیح دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp