ڈیوٹی سے غیر حاضری پر 25 لیڈی میڈیکل افسران ملازمت سے برطرف، نوٹیفکیشن جاری

جمعرات 10 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ صحت بلوچستان نے سرکاری فرائض سے دانستہ اور غیر مجاز غیر حاضری پر سخت تادیبی کارروائی کرتے ہوئے 25 لیڈی میڈیکل افسران کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔ سیکریٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمان کی منظوری کے بعد برطرفی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لیڈی میڈیکل افسران کے خلاف بلوچستان ایمپلائز ایفی شنسی اینڈ ڈسپلن (BEDA) ایکٹ 2011 کے تحت قانونی اور تادیبی کارروائی مکمل کی گئی۔ برطرفی کی یہ سزا ایکٹ کے سیکشن 4 (b) (vii) کے تحت فوری طور پر نافذ العمل ہو گی۔ برطرف کی جانے والی ڈاکٹرز میں کوئٹہ کے سول ہسپتال، بولان میڈیکل کمپلیکس (BMC) اور صوبے کے مختلف اضلاع میں تعینات لیڈی میڈیکل افسران شامل ہیں۔

محکمہ صحت کے نوٹیفکیشن کے مطابق برطرف ہونے والی ڈاکٹرز میں ڈاکٹر سعدیہ، ڈاکٹر روبیہ اقبال خٹک، ڈاکٹر عفیہ حق، ڈاکٹر رؤاۃ العرفہ، ڈاکٹر پلوشہ علی، ڈاکٹر ملغلرا، ڈاکٹر فوزیہ حسنی، ڈاکٹر بینش ماجبین، ڈاکٹر کانتا دیوی، ڈاکٹر فخرہ جعفر، ڈاکٹر طیبہ افتخار، ڈاکٹر نادرہ ساتکزئی، ڈاکٹر صفیہ، ڈاکٹر سعدیہ خان ناصر، ڈاکٹر عائشہ، ڈاکٹر عائشہ عباد، ڈاکٹر اقرا اعجاز، ڈاکٹر مدینہ ریاض، ڈاکٹر گرہ ناز بلوچ، ڈاکٹر فاریہ ترین، ڈاکٹر شمع النساء، ڈاکٹر عارفہ صدیق، ڈاکٹر مریم احمد اور ڈاکٹر صبیحہ شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp