لانگ مارچ کی تیاری ناکافی، پی ٹی آئی پنجاب کا 27 ستمبر کا پلان مؤخر کرنے کا مطالبہ

جمعہ 11 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سمیت پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے ارکان نے پارٹی قیادت سے 27 ستمبر کو ہونے والا لانگ مارچ ملتوی کرنے کی درخواست کردی۔

جمعرات کو کے پی ہاؤس اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور سلمان اکرم راجا سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اجلاس خصوصی طور پر پی ٹی آئی پنجاب کے ارکان کے مطالبے پر بلایا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اجلاس میں 27 ستمبر کے لانگ مارچ سے متعلق پارٹی ارکان سے مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سمیت دیگر ارکان نے مؤقف اختیار کیا کہ لانگ مارچ کی تیاری ابھی ناکافی ہے، اس لیے اسے مؤخر کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:چند خاندانوں کی حاکمیت ختم کرنا ناگزیر، سندھ میں 6 صوبے بنائے جائیں، فاروق ستار

پی ٹی آئی پنجاب کے رہنماؤں نے شکوہ کیا کہ لانگ مارچ کا اعلان کرنے سے قبل پنجاب کے ارکان سے مناسب مشاورت نہیں کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پشاور میں ہونے والے اجلاس میں بھی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان کا مؤقف نہیں سنا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اجلاس میں پنجاب کے پارٹی رہنماؤں نے قیادت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں 27 ستمبر کے لانگ مارچ کے لیے مطلوبہ تیاری مکمل نہیں۔

پی ٹی آئی پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر علی عمران نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ نے بتایا ہے کہ ان سے مشاورت نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ٹکٹ ہولڈرز کو اس مقصد کے لیے بلایا گیا تھا تاکہ 27 ستمبر کے پلان کو آگے بڑھایا جاسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp