اودھم پور میں وی پی این کے استعمال پر پابندی، خلاف ورزی پر کارروائی کا حکم

جمعہ 11 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع اودھم پور میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت نے تمام ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی این) کے استعمال پر 2 ماہ کے لیے پابندی عائد کردی۔

ضلعی انتظامیہ نے پابندی کا حکم 10 ستمبر کو جاری کیا، جو 2 ماہ تک نافذ رہے گا، تاہم اسے مدت پوری ہونے سے قبل منسوخ، ترمیم یا واپس بھی لیا جاسکتا ہے۔

حکم نامے میں پابندی کی وجہ سیکیورٹی خدشات اور قانونی سائبر پابندیوں سے بچنے کے لیے وی پی این کے استعمال کو قرار دیا گیا ہے۔

پابندی کا اطلاق عام شہریوں، اداروں، سائبر کیفے، تجارتی مراکز اور ضلع میں کام کرنے والے انٹرنیٹ سروس فراہم کنندگان پر بھی ہوگا۔

سرکاری حکم کے مطابق وی پی این کا استعمال صرف اسی صورت میں کیا جاسکے گا جب حکومت یا کسی مجاز اتھارٹی کی جانب سے باضابطہ اجازت جاری کی گئی ہو۔

حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی، جبکہ اودھم پور کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو پابندی پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انتظامیہ کے اس اقدام پر تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے، کیونکہ پابندی سے شہریوں کی آزادانہ معلومات تک رسائی اور ضلع سے باہر موجود ذرائع سے رابطے کی صلاحیت محدود ہوسکتی ہے، خصوصاً ایسی معلومات تک رسائی جو انٹرنیٹ پر براہِ راست دستیاب نہ ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp