پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، فی تولہ سونا 5 ہزار 600 روپے سستا ہوگیا۔
مزید پڑھیں:سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ سونا کتنے روپے سستا ہوگیا؟
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخوں کے تحت سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار 600 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 56 ہزار 736 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 801 روپے کمی سے 3 لاکھ 91 ہزار 577 روپے پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں سونے کی قیمت 56 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 342 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
مزید پڑھیں:سونے کی قیمت میں مزید بڑی کمی، فی تولہ کتنے ہزار روپے سستا ہو گیا؟
دوسری جانب پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 253 روپے کمی سے 6 ہزار 871 روپے ہوگئی۔














