بھارتی شہر ناگپور میں مرچ پاؤڈر پھینک کر بینک لوٹنے کی کوشش، ملزم 30 منٹ میں گرفتار

ہفتہ 12 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ناگپور میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی ایک شاخ میں ڈکیتی کی کوشش کرنے والا شخص فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت 28 سالہ سورج بھوج راج بورکر کے نام سے ہوئی ہے، جو بی ایس سی گریجویٹ اور فی الحال بے روزگار ہے۔

ملزم مبینہ طور پر بینک سے 4 لاکھ روپے نقد لے کر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایسا ملک جہاں گزشتہ سال ایک بھی بینک ڈکیتی نہیں ہوئی

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عام صارف کا روپ دھار کر بینک میں داخل ہوا اور کیش کاؤنٹر کے قریب پہنچا۔

اس نے اچانک بینک ملازمین کی آنکھوں میں مرچ پاؤڈر پھینک دیا اور پیدا ہونے والی افراتفری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 4 لاکھ روپے نقد لے کر فرار ہوگیا۔

واقعے کی مکمل کارروائی بینک کے اندر نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں محفوظ ہوگئی۔

واردات کے فوراً بعد بینک ملازمین نے ملزم کا تعاقب شروع کردیا جبکہ موقع پر موجود چند پولیس اہلکاروں نے بھی ان کی مدد کی۔

ایک پولیس افسر کے مطابق ملزم کو واردات کے تقریباً 30 منٹ بعد بینک سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر گرفتار کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں: سنگاپور میں جنسی کارکنوں کو لوٹنے پر 2 بھارتی سیاحوں کو قید اور کوڑوں کی سزا

پولیس نے ملزم کے قبضے سے مبینہ طور پر چوری کی گئی پوری رقم بھی برآمد کرلی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم سے تفتیش جاری ہے تاکہ واردات کے اصل محرکات کا پتا چلایا جاسکے اور یہ معلوم کیا جاسکے کہ آیا اس واردات میں کوئی اور شخص بھی ملوث تھا۔

حکام کا ابتدائی طور پر خیال ہے کہ ملزم کی بے روزگاری اسے مبینہ طور پر جرم کی جانب لے گئی، تاہم پولیس مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ سے قبل علی امین گنڈاپور بیمار پڑ گئے، ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ

وزیراعظم شہباز شریف کی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن امداد یقینی بنانے کی ہدایت

خیبر پختونخوا کے 97 ارب روپے کے شہری منصوبے میں 32 ارب کی مبینہ بے ضابطگیاں، نیب تحقیقات تیز

آئندہ ایک ہفتے کے دوران 4 لانگ مارچ :  جڑواں شہروں کی سیکیورٹی سخت، تعلیمی ادارے و مارکٹیں بند رکھنے کا فیصلہ

بھارت میں پاکستان کا خوف برقرار، کٹھوعہ میں ٹرک ڈرائیور مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار

ویڈیو

پاکستانی قوم سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے، شرکا تحفظ حرمین شریفین کانفرنس

’میری بیٹی زندہ اور گھر میں موجود ہے‘، پمز آتشزدگی میں بچ جانے والی نومولود کے والد نے انتقال کی تردید کردی

ہنر سیکھنے کا سفر، بلوچستان کی خواتین مفت بیوٹیشن کورس کے لیے اسلام آباد پہنچ گئیں

کالم / تجزیہ

قاتل لکھاری

سیاست عوام کے لیے کیوں نہیں؟

آپ کا سب سے بڑا مخالف آپ خود ہیں