اسمارٹ چشمے، جدید سہولت یا خفیہ نگرانی کا نیا ذریعہ؟

ہفتہ 12 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹیکنالوجی کی دنیا میں اسمارٹ چشموں کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے، تاہم عوامی مقامات پر ان کے ذریعے خفیہ ویڈیو اور تصاویر بنانے کے خدشات نے پرائیویسی اور ہراسانی سے متعلق نئے سوالات اٹھا دیے ہیں۔

اسمارٹ چشموں کے ذریعے صارفین ہاتھ استعمال کیے بغیر فون کالز، موسیقی اور مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی سے رابطے کے علاوہ تصاویر اور ویڈیوز بھی بنا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل کے اسمارٹ چشمے: اب تک کیا معلومات سامنے آئی ہیں؟

مارکیٹ میں میٹا اور رے بین کے اشتراک سے تیار کردہ اسمارٹ چشمے نمایاں ہیں، جن کے 70 لاکھ سے زائد جوڑے فروخت ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

برطانیہ میں تقریباً 800 پب چلانے والے ادارے ویترسپونز نے اپنے مقامات کے اندر ان چشموں کے ذریعے فلم بندی پر پابندی عائد کردی ہے۔

ادارے کے مطابق اس ٹیکنالوجی کے ذریعے خفیہ نگرانی ممکن ہے، جو عام فہم اصولوں کے خلاف ہے۔

شمالی آئرلینڈ میں کامک کون کے منتظمین نے بھی خفیہ ریکارڈنگ کے خدشات کے باعث ان چشموں پر پابندی عائد کی ہے۔

مزید پڑھیں: اسمارٹ چشمے اور خواتین کی پرائیویسی: پاکستان میں ایک نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ نیا خطرہ؟

خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے بھی اس ٹیکنالوجی کے ممکنہ غلط استعمال پر تشویش ظاہر کی ہے۔

ماہرین کے مطابق عام کیمرے یا موبائل فون سے ریکارڈنگ کے دوران متاثرہ شخص کو عموماً اندازہ ہوجاتا ہے، لیکن اے آئی کیمرہ سے لیس چشموں کے ذریعے کسی کو علم ہوئے بغیر ریکارڈنگ ممکن ہے۔

اپ اسکرٹنگ، ہراسانی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے خدشات بھی ظاہر کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب مواد تخلیق کرنے والے افراد اس ٹیکنالوجی کو مثبت مقاصد کے لیے استعمال کررہے ہیں۔

بیلفاسٹ کے 31 سالہ پرائس ویلی اپنے اسمارٹ چشموں سے سڑکوں پر لوگوں سے دوستانہ گفتگو کی ویڈیوز بناتے ہیں، جن میں سے ایک ویڈیو کو ٹک ٹاک پر 6 لاکھ مرتبہ دیکھا گیا۔

ماہرین کے مطابق اسمارٹ چشمے بصارت سے محروم افراد کے لیے بھی مفید ثابت ہوسکتے ہیں، تاہم ٹیکنالوجی کے تیز رفتار پھیلاؤ کے ساتھ پرائیویسی، رضامندی اور قانونی تحفظ کے واضح ضوابط کی ضرورت بڑھ گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ سے قبل علی امین گنڈاپور بیمار پڑ گئے، ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ

وزیراعظم شہباز شریف کی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن امداد یقینی بنانے کی ہدایت

خیبر پختونخوا کے 97 ارب روپے کے شہری منصوبے میں 32 ارب کی مبینہ بے ضابطگیاں، نیب تحقیقات تیز

آئندہ ایک ہفتے کے دوران 4 لانگ مارچ :  جڑواں شہروں کی سیکیورٹی سخت، تعلیمی ادارے و مارکٹیں بند رکھنے کا فیصلہ

بھارت میں پاکستان کا خوف برقرار، کٹھوعہ میں ٹرک ڈرائیور مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار

ویڈیو

پاکستانی قوم سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے، شرکا تحفظ حرمین شریفین کانفرنس

’میری بیٹی زندہ اور گھر میں موجود ہے‘، پمز آتشزدگی میں بچ جانے والی نومولود کے والد نے انتقال کی تردید کردی

ہنر سیکھنے کا سفر، بلوچستان کی خواتین مفت بیوٹیشن کورس کے لیے اسلام آباد پہنچ گئیں

کالم / تجزیہ

قاتل لکھاری

سیاست عوام کے لیے کیوں نہیں؟

آپ کا سب سے بڑا مخالف آپ خود ہیں