برطانوی فن ٹیک کمپنی میں ڈیٹا لیک، پاسپورٹ اور ڈرائیونگ لائسنس کی نقول بھی متاثر

اتوار 13 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی فن ٹیک کمپنی ریوولٹ نے تصدیق کی ہے کہ ایک جائز حکومتی ادارے کے ای میل ڈومین سے بھیجی گئی جعلی درخواستوں کے ذریعے صارفین کی حساس معلومات ایک غیرمجاز فریق تک پہنچ گئی ہیں۔

کمپنی کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ ریوولٹ نے واقعے کا پتا چلتے ہی متعلقہ ای میل ایڈریس کو فوری طور پر بلاک کردیا، جبکہ متعلقہ سرکاری ادارے، قانون نافذ کرنے والے اداروں، ڈیٹا پروٹیکشن حکام اور مالیاتی ریگولیٹرز کو بھی واقعے سے آگاہ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کے اہم ہوائی اڈے بڑے سائبر حملے کی زد میں: لاکھوں مسافروں کا ڈیٹا ہیکرز کے ہاتھ لگ گیا

ترجمان کے مطابق ڈیٹا لیک کے باوجود ریوولٹ کے نظام اور صارفین کے فنڈز متاثر نہیں ہوئے، تاہم کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ اس واقعے سے کتنے صارفین متاثر ہوئے ہیں۔

ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق غیرمجاز فریق تک پہنچنے والی معلومات میں صارفین کی تاریخ پیدائش، ڈاک کا پتہ، ای میل ایڈریس اور فون نمبرز شامل ہیں، جبکہ بعض صارفین کی شناختی دستاویزات، جن میں پاسپورٹس اور ڈرائیونگ لائسنس کی نقول بھی شامل ہیں، بھی متاثر ہوئی ہیں۔

ریوولٹ یورپ کی کامیاب ترین فن ٹیک کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے اور روایتی بینکوں کے برعکس اس کی کوئی فزیکل بینک برانچ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: برطانیہ کے 5 لاکھ افراد کا طبی ڈیٹا لیک، چینی ویب سائٹ پر فروخت کے لیے پیش

کمپنی مستقبل میں ممکنہ طور پر اسٹاک مارکیٹ میں لسٹنگ کی تیاری بھی کر رہی ہے اور رپورٹس کے مطابق اس کا ہدف 200 ارب ڈالر تک کی ویلیوایشن حاصل کرنا ہے۔

ڈیٹا سیکیورٹی کے اس واقعے کے سامنے آنے سے ایسے مالیاتی پلیٹ فارمز کو درپیش سائبر سیکیورٹی اور حساس صارفین کی معلومات کے تحفظ کے مسائل ایک بار پھر نمایاں ہوگئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ سے قبل علی امین گنڈاپور بیمار پڑ گئے، ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ

وزیراعظم شہباز شریف کی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن امداد یقینی بنانے کی ہدایت

خیبر پختونخوا کے 97 ارب روپے کے شہری منصوبے میں 32 ارب کی مبینہ بے ضابطگیاں، نیب تحقیقات تیز

آئندہ ایک ہفتے کے دوران 4 لانگ مارچ :  جڑواں شہروں کی سیکیورٹی سخت، تعلیمی ادارے و مارکٹیں بند رکھنے کا فیصلہ

بھارت میں پاکستان کا خوف برقرار، کٹھوعہ میں ٹرک ڈرائیور مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار

ویڈیو

پاکستانی قوم سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے، شرکا تحفظ حرمین شریفین کانفرنس

’میری بیٹی زندہ اور گھر میں موجود ہے‘، پمز آتشزدگی میں بچ جانے والی نومولود کے والد نے انتقال کی تردید کردی

ہنر سیکھنے کا سفر، بلوچستان کی خواتین مفت بیوٹیشن کورس کے لیے اسلام آباد پہنچ گئیں

کالم / تجزیہ

قاتل لکھاری

سیاست عوام کے لیے کیوں نہیں؟

آپ کا سب سے بڑا مخالف آپ خود ہیں