وزیراعظم شہباز شریف سے لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

پیر 14 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے لبنان کے وزیر داخلہ و بلدیات احمد الحجار نے ملاقات کی ہے، جس میں پاکستان اور لبنان کے دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، وزیر ہاؤسنگ ریاض حسین پیرزادہ اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: لبنانی وزیر داخلہ کی جنرل ہیڈ کوارٹرز آمد، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

وزیراعظم نے لبنانی وزیر داخلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور لبنانی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں جانب سے داخلی امور اور سیکیورٹی کے شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں اور املاک کے نقصان پر گہری ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور لبنان میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق، لبنانی وزیر داخلہ احمد الحجار 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

وزیراعظم نے مشکل وقت میں پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے لبنانی قیادت اور عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اعادہ کیا اور لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت کا یقین دلایا۔

لبنانی وزیر داخلہ احمد الحجار نے پرتپاک استقبال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لبنان کے عزم کا اعادہ کیا۔

سزا یافتہ قیدیوں کی منتقلی سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط

بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور لبنان کے درمیان سزا یافتہ شہریوں کی منتقلی سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کی۔

مفاہمتی یادداشت پر پاکستان اور لبنان کے متعلقہ وزرائے داخلہ نے دستخط کیے، یادداشت کے تحت سزا یافتہ شہریوں کو اپنی باقی ماندہ سزا اپنے ملک میں مکمل کرنے کے لیے قانونی طریقہ کار فراہم کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور: سہیل آفریدی خود پولیس وین میں بیٹھ گئے، پی ٹی آئی کے اغوا کے دعوے پر عوام کی شدید تنقید

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، لڑکیوں کی تعلیم کے لیے محفوظ اسکول کیوں اہم ہیں؟

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘