آئین کی پاسداری معاشرتی استحکام کی ضمانت ہے، چیف جسٹس امین الدین کا نئے عدالتی سال کے آغاز پر خطاب

منگل 15 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان نے کہا ہے کہ نئے عدالتی سال کا آغاز انصاف کی فراہمی کے عزم کی تجدید کا دن ہے، اختیارات کے استعمال میں آئین کو ہر صورت مقدم رکھا جانا چاہیے، کیونکہ آئین کی پاسداری ہی معاشرے میں استحکام کی ضمانت ہے۔

وفاقی آئینی عدالت کے نئے عدالتی سال کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ وفاقی آئینی عدالت اپنے قیام کے بعد مختصر عرصے میں کئی اہم مقدمات کے فیصلے سنا چکی ہے اور آئینی معاملات پر اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مقدمات کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں خصوصی بینچ بنانے کا فیصلہ، چیف جسٹس کا فل کورٹ ریفرنس سے خطاب

’آئین میں اختیارات اور ان کی حدود کا واضح تعین کیا گیا ہے، اس لیے تمام اداروں کو اپنی ذمہ داریاں آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے ادا کرنی چاہییں۔‘

جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ انصاف تک رسائی ہر شہری کا حق ہے اور بلاامتیاز آئینی انصاف ہماری بنیادی ترجیح رہنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی آئینی عدالت اپنی تفویض کردہ آئینی ذمہ داریاں پختہ عزم کے ساتھ نبھاتی رہے گی اور نظام انصاف پر عوام کے اعتماد کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے عدالتی امور میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی کا استعمال ادارہ جاتی استعداد اور شفافیت میں اضافہ کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت کا بڑا فیصلہ : فیڈرل لینڈ کمیشن کا 1996 کا حکم اور لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

انہوں نے کہا کہ مقدمات کی سماعت کے لیے تقرر شفاف انداز میں کیا جاتا ہے جبکہ عدلیہ کی آزادی کسی بھی معاشرے میں بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ بیرونی دوروں اور مختلف سرگرمیوں کے ذریعے عدالتی شعبے میں تعاون بڑھایا جا رہا ہے، جبکہ بار ایسوسی ایشنز اور دیگر وفود کے وفاقی آئینی عدالت کے دورے بھی اہمیت کے حامل ہیں۔

’بار اور بینچ کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا تاکہ نظام انصاف کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔‘

اس موقع پر پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین مسعود چشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے سربراہ کی حیثیت سے بہترین ذمہ داریاں انجام دی ہیں۔

مزید پڑھیں: ’ایسی کہانیاں تو فلموں میں ہوتی ہیں‘، آئینی عدالت نے جنسی زیادتی کی شکار خاتون کی درخواست خارج کر دی

’وفاقی آئینی عدالت کے ادارہ جاتی ڈھانچے کی تشکیل ایک بڑا چیلنج ہوتی ہے، تاہم عدالت نے اپنی آئینی ذمہ داریاں سنجیدگی، توازن اور آئینی بصیرت کے ساتھ انجام دی ہیں۔‘

مسعود چشتی نے کہا کہ امید ہے وفاقی آئینی عدالت مستقبل میں پاکستان کے آئینی و قانونی نظام کے لیے رہنما اصول کا درجہ حاصل کرے گی، آئینی عدالت کا سفر آئین کی بالادستی اور بنیادی حقوق کے تحفظ کی سمت میں آگے بڑھتا رہنا چاہیے۔

وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل نے مطالبہ کیا کہ وفاقی آئینی عدالت سائلین کو جلد ویڈیو لنک کی سہولت بھی فراہم کرے تاکہ عدالت تک رسائی مزید آسان اور مؤثر بنائی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ سے قبل علی امین گنڈاپور بیمار پڑ گئے، ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ

وزیراعظم شہباز شریف کی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن امداد یقینی بنانے کی ہدایت

خیبر پختونخوا کے 97 ارب روپے کے شہری منصوبے میں 32 ارب کی مبینہ بے ضابطگیاں، نیب تحقیقات تیز

آئندہ ایک ہفتے کے دوران 4 لانگ مارچ :  جڑواں شہروں کی سیکیورٹی سخت، تعلیمی ادارے و مارکٹیں بند رکھنے کا فیصلہ

بھارت میں پاکستان کا خوف برقرار، کٹھوعہ میں ٹرک ڈرائیور مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار

ویڈیو

پاکستانی قوم سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے، شرکا تحفظ حرمین شریفین کانفرنس

’میری بیٹی زندہ اور گھر میں موجود ہے‘، پمز آتشزدگی میں بچ جانے والی نومولود کے والد نے انتقال کی تردید کردی

ہنر سیکھنے کا سفر، بلوچستان کی خواتین مفت بیوٹیشن کورس کے لیے اسلام آباد پہنچ گئیں

کالم / تجزیہ

قاتل لکھاری

سیاست عوام کے لیے کیوں نہیں؟

آپ کا سب سے بڑا مخالف آپ خود ہیں