’ایسی کہانیاں تو فلموں میں ہوتی ہیں‘، آئینی عدالت نے جنسی زیادتی کی شکار خاتون کی درخواست خارج کر دی

جمعرات 4 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی آئینی عدالت نے مبینہ زیادتی کا شکار خاتون صائمہ شہزادی کی درخواست خارج کر دی۔ جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی، جس دوران عدالت نے مقدمے کے حقائق اور واقعات کے تسلسل پر متعدد سوالات اٹھائے۔

سماعت کے دوران درخواست گزار خاتون کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم نے 17 جون 2025 کو صائمہ شہزادی کے ساتھ زیادتی کی، جس کے بعد 26 جون کو دونوں کی شادی ہوگئی۔ وکیل کے مطابق ملزم نے جرم پر پردہ ڈالنے کے لیے خاتون سے شادی کی، تاہم بعد ازاں 6 اگست 2025 کو اسے طلاق دے دی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں امریکی خاتون سیاح کے ساتھ جنسی زیادتی اور غیرقانونی قید میں رکھنے کا لرزہ خیر واقعہ، 2ملزمان گرفتار

اس موقع پر جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ اگر خاتون کے ساتھ زیادتی ہوئی تھی تو پھر اسی شخص سے شادی کیوں کی گئی۔ جسٹس روزی خان نے بھی کیس کے حقائق پر سوال اٹھاتے ہوئے ریمارکس دیے کہ شادی، پھر طلاق اور یہ تمام واقعات بہت کم عرصے میں پیش آئے، جو غیر معمولی معلوم ہوتے ہیں۔

جسٹس روزی خان نے مزید ریمارکس دیے کہ ایسی کہانیاں تو فلموں میں ہوتی ہیں، جبکہ انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ اگر شادی ہو گئی تھی تو بعد میں طلاق کیسے ہوئی اور اس تمام معاملے کی نوعیت کیا تھی۔

فریقین کے دلائل سننے کے بعد وفاقی آئینی عدالت نے صائمہ شہزادی کی درخواست خارج کر دی۔ تاہم عدالت کی جانب سے تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب