نئے معاہدے کے بعد روس نے پہلی بار شام میں فوجی اڈوں کو سامان فراہم کردیا

منگل 15 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روس نے ماسکو اور دمشق کے درمیان نئے معاہدے کے بعد پہلی مرتبہ شام کے ساحلی شہر طرطوس میں فوجی سامان پہنچایا ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ ماسکو شام میں اپنے فوجی مراکز کی رسد کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

روسی فوجی رسد لے جانے والے 4 بحری جہازوں کا قافلہ 7 ستمبر کو شام کی طرطوس بندرگاہ پہنچا۔ اگست میں ماسکو اور دمشق کے درمیان معاہدے پر دستخط کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ روس نے طرطوس بندرگاہ اور حمیمیم فضائی اڈے سے متعلق اپنی سہولیات کے لیے سامان پہنچایا ہے۔

یہ بھی پڑھیے روس شام میں اپنا فوج و سیاسی اثرورسوخ برقرار رکھنے کے لیے کوشاں، پیوٹن اور احمد الشرع کے درمیان کیا باتیں ہوئیں؟

شام نے اگست کے آغاز میں اعلان کیا تھا کہ 18 ماہ تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد روس کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت طے پا گئی ہے۔

شامی وزارت خارجہ کے مطابق معاہدے کے تحت طرطوس بندرگاہ اور حمیمیم فضائی اڈے کو مشترکہ تربیت اور استعداد بڑھانے کے مراکز میں تبدیل کیا جائے گا، جبکہ شہری امور کا انتظام شام کے پاس ہوگا۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور شامی صدر احمد الشرع بھی دونوں فوجی مراکز کے مستقبل پر بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

رائٹرز کی جانب سے سیٹلائٹ تصاویر کی تصدیق کے مطابق روسی مال بردار جہاز اسپارٹا طرطوس بندرگاہ میں بحریہ کے رسدی جہاز اکادمک پاشین کے ساتھ لنگر انداز ہوا، جبکہ روسی ٹینکر جنرل اسکوبیلیف ساحل سے دور موجود رہا۔ اسپارٹا طویل عرصے سے شام میں روسی فوجی رسد پہنچانے کے لیے استعمال ہوتا رہا ہے، جبکہ دونوں بحری جہاز مغربی پابندیوں کی زد میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیے شام اور روس میں 2 فوجی اڈوں کے مستقبل پر معاہدہ طے

روس نے شام کی 13 سالہ خانہ جنگی کے دوران سابق صدر بشار الاسد کی حکومت کو برقرار رکھنے کے لیے فوجی مداخلت کی تھی، تاہم 2024 میں ان کی حکومت کے خاتمے کے بعد مشرق وسطیٰ میں ماسکو کا اثر و رسوخ نمایاں طور پر کم ہوگیا۔ اس کے بعد روس نئی شامی حکومت سے تعلقات بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ سابق سوویت یونین سے باہر اپنے واحد 2 فوجی مراکز کو محفوظ رکھا جاسکے، جبکہ دمشق ماسکو میں مقیم بشار الاسد کی حوالگی کا مطالبہ بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ سے قبل علی امین گنڈاپور بیمار پڑ گئے، ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ

وزیراعظم شہباز شریف کی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن امداد یقینی بنانے کی ہدایت

خیبر پختونخوا کے 97 ارب روپے کے شہری منصوبے میں 32 ارب کی مبینہ بے ضابطگیاں، نیب تحقیقات تیز

آئندہ ایک ہفتے کے دوران 4 لانگ مارچ :  جڑواں شہروں کی سیکیورٹی سخت، تعلیمی ادارے و مارکٹیں بند رکھنے کا فیصلہ

بھارت میں پاکستان کا خوف برقرار، کٹھوعہ میں ٹرک ڈرائیور مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار

ویڈیو

پاکستانی قوم سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے، شرکا تحفظ حرمین شریفین کانفرنس

’میری بیٹی زندہ اور گھر میں موجود ہے‘، پمز آتشزدگی میں بچ جانے والی نومولود کے والد نے انتقال کی تردید کردی

ہنر سیکھنے کا سفر، بلوچستان کی خواتین مفت بیوٹیشن کورس کے لیے اسلام آباد پہنچ گئیں

کالم / تجزیہ

قاتل لکھاری

سیاست عوام کے لیے کیوں نہیں؟

آپ کا سب سے بڑا مخالف آپ خود ہیں