ازبک میڈیا وفد کا دفتر خارجہ کا دورہ، پاکستان ازبکستان تعلقات پر بریفنگ

جمعرات 17 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ازبک میڈیا وفد نے دفتر خارجہ کا دورہ کیا جہاں وفد کو پاکستان اور ازبکستان کے دوطرفہ تعلقات میں ہونے والی حالیہ پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ازبک میڈیا وفد وزارت اطلاعات و نشریات کی دعوت پر پاکستان کے دورے پر ہے، وفد نے آج وزارت خارجہ کا دورہ کیا جہاں ترجمان دفتر خارجہ سفیر سجاد حیدر خان اور ڈی جی کارز و ای سی او سفیر حسن علی زیدگام نے انہیں بریفنگ دی۔

بریفنگ کے دوران پاکستان اور ازبکستان کے دوطرفہ تعلقات میں حالیہ پیش رفت، تجارت کے فروغ اور دونوں ممالک کے درمیان رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق بریفنگ میں دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں اور مستقبل میں تجارت اور علاقائی رابطوں کے فروغ کے لیے جاری اقدامات سے بھی وفد کو آگاہ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp