موٹر سائیکل، رکشہ اور 800 سی سی گاڑیوں کے لیے پیٹرول سبسڈی، رجسٹریشن پیغام مفت کردیا گیا

جمعرات 17 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہبازشریف کی ہدایت پر غریب اور متوسط طبقے کے لیے پیٹرولیم سبسڈی اسکیم میں مزید سہولت فراہم کردی گئی، اسکیم میں رجسٹریشن کے لیے پیغام بھیجنے کی فیس ختم کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک گاڑیوں کے مالکان کے لیے فیول سبسڈی، وزیراعظم کا بڑا حکم

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول سبسڈی اسکیم میں رجسٹریشن کا پیغام اب بالکل مفت بھیجا جاسکے گا۔

پیٹرول سبسڈی اسکیم کے تحت موٹر سائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو فیول سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔

وزیراعظم فیول سبسڈی اسکیم کے تحت پورے ملک سمیت آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں عوام تک ریلیف پہنچایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 100 روپے سبسڈی کا اعلان، پمپ مالکان نے ہاتھ کھڑے کردیے

رجسٹریشن کے لیے پہلے ‘REG’ لکھ کر اسپیس دی جائے، اس کے بعد شناختی کارڈ نمبر، گاڑی کا نمبر پلیٹ، رجسٹریشن کے صوبے کے نام کا پہلا حرف اور گاڑی کی رجسٹریشن کی تاریخ درج کرکے 9771 پر مفت پیغام بھیجا جائے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق فیول سبسڈی اسکیم کی مکمل تفصیلات ویب سائٹ www.pmfuelrelief.pk⁠  پر بھی دستیاب ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے رکشہ ڈرائیوروں کی آمدن آدھی رہ گئی

ایل پی جی کی درآمد مسابقتی بنیادوں پر کھولنے کا فیصلہ کرلیا، چند افراد کا گٹھ جوڑ توڑ دیں گے، عطااللہ تارڑ

شاہ چارلس کی وراثت سے شہزادہ ہیری کو محروم کیے جانے کا خدشہ بڑھ گیا

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق آج پھر اچھی خبر ملے گی، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے خوشخبری سنا دی

بی وائی ڈی سی لائن ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی پیداوار اگلے ماہ سے شروع ہوجائے گی، حبکو

ویڈیو

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا