’لانگ مارچ ہر صورت ہوگا‘، جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور ختم

ہفتہ 19 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور ختم ہوگیا، حکومتی وفد نے سیکیورٹی تھریٹ کے باعث جماعت اسلامی سے لانگ مارچ ملتوی کرنے کی درخواست کردی، تاہم جماعت اسلامی نے واضح کیا ہے کہ لیوی کے خاتمے تک لانگ مارچ لازم ہوگا۔

مذاکرات میں حکومتی وفد کی نمائندگی وفاقی وزیر احسن اقبال، رانا ثنااللہ اور صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کی۔

جماعت اسلامی کی جانب سے نائب امیر لیاقت بلوچ، قائم مقام سیکریٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ، معاون خصوصی عمیر ادریس، امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاالدین انصاری، سیکریٹری اطلاعات شکیل احمد ترابی اور سلمان شیخ شریک ہوئے۔

مذاکرات کے دوران حکومتی وفد نے سیکیورٹی تھریٹ کا حوالہ دیتے ہوئے جماعت اسلامی سے لانگ مارچ ملتوی کرنے کی درخواست کی، جبکہ حکومتی وفد کی جانب سے جلد عوامی سطح پر غیر معمولی ریلیف دینے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔

حکومتی وفد نے مذاکرات میں کہا کہ آئی ایم ایف کا دباؤ ہے اور جلد آئی ایم ایف کا وفد بھی پاکستان آنے کی توقع ہے۔

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ لیوی کے خاتمے تک لانگ مارچ لازم ہوگا۔ حکومت عوامی مطالبے پر عملی اقدام کرے، وگرنہ احتجاج اور لانگ مارچ ضرور کیا جائے گا۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ پروگرام کے مطابق امیر جماعت اسلامی کی قیادت میں سپر لانگ مارچ کل کراچی سے شروع ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ سے قبل علی امین گنڈاپور بیمار پڑ گئے، ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ

وزیراعظم شہباز شریف کی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن امداد یقینی بنانے کی ہدایت

خیبر پختونخوا کے 97 ارب روپے کے شہری منصوبے میں 32 ارب کی مبینہ بے ضابطگیاں، نیب تحقیقات تیز

آئندہ ایک ہفتے کے دوران 4 لانگ مارچ :  جڑواں شہروں کی سیکیورٹی سخت، تعلیمی ادارے و مارکٹیں بند رکھنے کا فیصلہ

بھارت میں پاکستان کا خوف برقرار، کٹھوعہ میں ٹرک ڈرائیور مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار

ویڈیو

پاکستانی قوم سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے، شرکا تحفظ حرمین شریفین کانفرنس

’میری بیٹی زندہ اور گھر میں موجود ہے‘، پمز آتشزدگی میں بچ جانے والی نومولود کے والد نے انتقال کی تردید کردی

ہنر سیکھنے کا سفر، بلوچستان کی خواتین مفت بیوٹیشن کورس کے لیے اسلام آباد پہنچ گئیں

کالم / تجزیہ

قاتل لکھاری

سیاست عوام کے لیے کیوں نہیں؟

آپ کا سب سے بڑا مخالف آپ خود ہیں