پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ سے قبل علی امین گنڈاپور بیمار پڑ گئے، ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ

ہفتہ 19 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ سے قبل طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کردیے گئے۔

سابق وزیراعلیٰ کو طبیعت خراب ہونے پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کا طبی معائنہ کیا اور انہیں ڈرپ لگائی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق علی امین گنڈاپور کا چند روز قبل آپریشن ہوا تھا، جس کے بعد انہیں گردن میں تکلیف کی شکایت تھی۔ طبیعت ناساز ہونے پر انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنہ کرکے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد سابق وزیراعلیٰ کو مکمل آرام کا مشورہ دیا اور انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی۔

علی امین گنڈاپور کی طبیعت ایسے وقت میں خراب ہوئی ہے جب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد مارچ کی تیاری کی جارہی ہے اور پارٹی کی سیاسی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔

اسپتال میں طبی معائنے اور ابتدائی طبی امداد کے بعد علی امین گنڈاپور کو گھر منتقل کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp