جہلم: بچوں کو نہر میں پھینکنے والے ملزم کو چھڑانے کی کوشش، مبینہ مقابلے میں ہلاک

اتوار 20 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جہلم میں اپنے 3 بچوں کو منگلا نہر میں پھینکنے والا زیرِ حراست ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

قاضی چک کے قریب بچوں کو نہر میں پھینکنے والے ملزم کو پولیس تفتیش کے لیے لے جا رہی تھی کہ جی ٹی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی، حملہ آور مبینہ طور پر زیرِ حراست ملزم کو چھڑانے کی کوشش کر رہے تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا، جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ راستے میں دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں پولیس مقابلہ، ڈکیت گینگ کا ایک رکن ہلاک، دوسرا زخمی

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک گولی پولیس کانسٹیبل کی بلٹ پروف جیکٹ جبکہ دوسری پولیس موبائل پر لگی، تاہم اہلکار محفوظ رہے۔

ڈی پی او جہلم نے کہا ہے کہ قانون کی عملداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اور پولیس پر حملہ کرنے والے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے منگل کی رات اپنے 3 بچوں کو منگلا نہر میں پھینکنے کے بعد خود گرفتاری دی تھی۔ واقعے کے بعد نہر سے 2 بچیوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ ایک بچے کی تلاش تاحال جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا مریم نواز مستقبل کی وزیراعظم ہوں گی؟ پنجاب کے شہریوں کی رائے سامنے آگئی

13 سالہ اقتدار کے باوجود پی ٹی آئی لنڈی کوتل میں کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ شروع نہ کر سکی، شہری مایوس

مہمند میں ایک لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر، پی ٹی آئی 13 سال میں ایک جامعہ بھی نہ بناسکی

شادی کی تقریب میں جنرل (ر) باجوہ سے بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر کی ملاقات نے نئی بحث چھیڑ دی

خیبرپختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر محکمہ خزانہ کو کیا اعتراضات ہیں؟

ویڈیو

کیا مریم نواز مستقبل کی وزیراعظم ہوں گی؟ پنجاب کے شہریوں کی رائے سامنے آگئی

13 سالہ اقتدار کے باوجود پی ٹی آئی لنڈی کوتل میں کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ شروع نہ کر سکی، شہری مایوس

مہمند میں ایک لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر، پی ٹی آئی 13 سال میں ایک جامعہ بھی نہ بناسکی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا