اسلام آباد پولیس لائنز میں شہداء کے بچوں کے لیے خصوصی فن گالے کا انعقاد

اتوار 20 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس کے شہداء کے بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے اور ان کی تفریح و حوصلہ افزائی کے لیے پولیس لائنز میں ایک خصوصی فن گالے کا انعقاد کیا گیا، جس میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس اسلام آباد محمد سہیل چوہدری نے بالخصوص شرکت کی۔

فن گالے کے دوران آئی جی اسلام آباد شہداء کے بچوں کے ساتھ گھل مل گئے، ان کے ساتھ وقت گزارا اور گالے میں منعقدہ مختلف دلچسپ و تفریحی سرگرمیوں میں بچوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد محمد سہیل چوہدری نے کہا کہ فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اسلام آباد پولیس کا قابلِ فخر سرمایہ ہیں اور پولیس فورس اپنے ان جری جوانوں کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ شہداء کی قربانیاں ہمارا فخر اور ان کے بچوں کی خوشیاں ہماری بنیادی ذمہ داری ہیں۔ ان کے اہلِ خانہ کا خیال رکھنا پولیس فورس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کو ہمیشہ مقدم رکھا جائے گا۔

آئی جی اسلام آباد کا مزید کہنا تھا کہ شہداء کے بچوں کی چہروں کی مسکراہٹیں پوری فورس کے لیے باعثِ افتخار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp