کسانوں اور سیاسی جماعتوں کے لانگ مارچ، وزارت صحت کی ہدایت پر اسلام آباد کے اسپتالوں میں ہائی الرٹ

اتوار 20 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارت صحت کی ہدایت پر اسلام آباد کے اسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزارت صحت کی جانب سے اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال کو تا حکم ثانی ہائی الرٹ رکھنے کا مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ سے قبل آئی جی خیبرپختونخوا نے پولیس کے لیے بڑا حکم جاری کردیا

پولی کلینک میں ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے خصوصی ڈیوٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اسپتال کے ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈکس کو شہر نہ چھوڑنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں جب کہ پولی کلینک کے ڈاکٹر تنویر افسر کو ایمرجنسی صورتحال کےلیے فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔

پولی کلینک کے بلڈ بینک میں 100 بیگ خون کا ذخیرہ رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ایمبولینسز کو ہروقت فعال اور تیار رکھنے، ادویات اور طبی سامان کا وافر ذخیرہ رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ ایک ہفتے کے دوران 4 لانگ مارچ :  جڑواں شہروں کی سیکیورٹی سخت، تعلیمی ادارے و مارکٹیں بند رکھنے کا فیصلہ

مراسلے کے مطابق پولی کلینک کا شعبہ ایمرجنسی تا حکم ثانی ہائی الرٹ رہے گا اور اس میں مرد و خواتین کے لیے 20 بیڈز مختص رہیں گے۔ ایمرجنسی میں آکسیجن گیس کا وافر ذخیرہ یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پولی کلینک آفیسر وارڈ میں ہنگامی صورتحال کے لیے2 کمرے مختص کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کے خاتمے کے لیے آج سے جماعت اسلامی نے کراچی سے اسلام آباد ٹرین مارچ کا آغاز کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لانگ مارچ کا آغاز: لیوی بھتہ ختم کیا جائے، ورنہ احتجاج حکومت مخالف تحریک بنے گا، حافظ نعیم

دوسری جانب کسان اتحاد نے 25 مارچ کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ پی ٹی آئی نے بھی 27 مارچ کو اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کیا ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایمرجنسی کن حالات میں لگائی جا سکتی ہے؟

جماعت اسلامی کا اسلام آباد لانگ مارچ مؤخر، وزیراعظم سے ملاقات تک ملتان میں قیام کا اعلان

اسلام آباد میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 212 افراد زیر حراست

خیبر پختونخوا میں طرز حکمرانی اور سیکیورٹی کی بگڑتی صورتحال، وفاقی مداخلت ناگزیر قرار

’وی نیوز‘ پشاور بیورو کا افتتاح: پی ٹی آئی کا اسلام آباد آنے کا جواز سمجھ سے بالاتر ہے، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

ویڈیو

’بڑا ہوکر اپنے والد کی طرح پولیس افسر بنوں گا‘، شہید ایس پی اکبر شنواری کے بیٹے ایمل کا عزم

تحریک انصاف کو احتجاج کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے، عمران خان مذاکرات کے ذریعے ہی باہر آسکتے ہیں، سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان

27 ستمبر احتجاج: پی ٹی آئی کے مکمل خاتمے کا پلان؟ محسن نقوی نے وارننگ دیدی

کالم / تجزیہ

سید مودودیؒ آج بھی کیوں پڑھے جا رہے ہیں؟

اسلام آباد کو سومنات بنا دیں گے

سومنات: جب تاریخ سیاسی نعرہ بن جائے