پاکستان میں براہِ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے، اگست 2026 کے دوران خالص غیرملکی سرمایہ کاری 316 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی، جو 2 سال کے دوران کسی ایک ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غیر ملکی سرمایہ کاری کا نیا امکان، کلور پاکستان کے 23 فیصد شیئرز کی فروخت متوقع
دستیاب اعداد و شمار کے مطابق اگست میں غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافے کی بڑی وجہ چین، کینیڈا اور متحدہ عرب امارات سے آنے والی سرمایہ کاری میں اضافہ ہے، جبکہ اسی دوران بیرون ملک سرمایہ کی واپسی اور اخراج میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔
𝗣𝗮𝗸𝗶𝘀𝘁𝗮𝗻’𝘀 𝗙𝗗𝗜 𝗠𝗼𝗺𝗲𝗻𝘁𝘂𝗺 𝗦𝘁𝗿𝗲𝗻𝗴𝘁𝗵𝗲𝗻𝘀 — 𝗡𝗲𝘁 𝗜𝗻𝗳𝗹𝗼𝘄𝘀 𝗛𝗶𝘁 𝟮-𝗬𝗲𝗮𝗿 𝗛𝗶𝗴𝗵 🇵🇰
Pakistan’s net foreign direct investment (FDI) rose to US$316 million in August 2026 — the highest monthly level in two years.
The increase was supported by… pic.twitter.com/VSDiIFDm9g
— Khurram Schehzad (@kschehzad) September 20, 2026
چین، کینیڈا اور متحدہ عرب امارات سے سرمایہ کاری کی بہتر آمد اور سرمایہ کے کم اخراج کے نتیجے میں اگست کے دوران پاکستان کی خالص براہِ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی پوزیشن مزید مضبوط ہوئی۔
اعداد و شمار کے مطابق اگست میں 316 ملین امریکی ڈالر کی خالص براہِ راست غیرملکی سرمایہ کاری 2 سال کی بلند ترین ماہانہ سطح ہے، جس سے ملک میں غیر لکی سرمایہ کاری کے رجحان میں بہتری کی عکاسی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 7 فیصد اضافہ
پاکستان میں معاشی استحکام کے بعد سرمایہ کاری پر مبنی اور پائیدار معاشی ترقی کی جانب پیشرفت کے تناظر میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے کو اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔














