نہ اسلام آباد سومنات ہے، نہ یہ شخص محمود غزنوی، یہ پاکستان مخالف زبان ہے، خواجہ آصف

اتوار 20 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نہ اسلام آباد سومنات ہے اور نہ ہی یہ شخص محمود غزنوی ہے، اسلام آباد پاکستان کا دارالحکومت، قلعۂ اسلام اور وفاق کی علامت ہے۔ مخالفین کی زبان سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ کتنے پاکستانی ہیں اور اقتدار حاصل کرنے کے لیے کس حد تک جا سکتے ہیں۔

ایکس پر اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہاکہ عمران خان نے انہیں کیا سبق سکھایا ہے، کیا ان کا دل خیبر پختونخوا میں روزانہ بہنے والے خون پر نہیں دکھتا؟ کیا طالبان ان کے اتحادی ہیں جو یہ خیبر پختونخوا پولیس اور بہادر جوانوں کی شہادتیں روکنے کے بجائے مزید انتشار اور نفرت پھیلا رہے ہیں؟

انہوں نے سوال اٹھایا کہ 27 ستمبر کے حوالے سے جس حملے کی بات کی جا رہی ہے، کیا وہ طالبان کا حملہ ہے؟ کیا پاکستان میں مقیم افغان اس لشکر کا حصہ ہوں گے؟ وفاق پوری طاقت کے ساتھ اس کا دفاع کرے گا۔

وفاقی وزیر دفاع نے کہاکہ اقتدار حاصل کرنے کے لیے عمران نیازی اور ان کے پیروکار کس حد تک جا سکتے ہیں، ہم نے 9 مئی کو دیکھا، 26 نومبر کو بھی دیکھا اور اب یہ شخص اپنے عزائم ظاہر کر رہا ہے۔ پاکستانی عوام ان کی اصل حقیقت کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ لوگ کل بھی امن، ترقی اور پاکستان کے دشمن تھے، آج بھی ہیں اور کل بھی رہیں گے۔ لاکھوں اختلافات اپنی جگہ، لیکن کوئی پاکستانی ایسی زبان استعمال نہیں کر سکتا۔ یہ پاکستان مخالف زبان ہے۔ کیا اب بھی کسی کے ذہن میں کوئی ابہام باقی رہ گیا ہے؟

واضح رہے کہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسلام آباد کو سومنات بنا دیں گے، جس پر ان پر تنقید کی جارہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایمرجنسی کن حالات میں لگائی جا سکتی ہے؟

جماعت اسلامی کا اسلام آباد لانگ مارچ مؤخر، وزیراعظم سے ملاقات تک ملتان میں قیام کا اعلان

اسلام آباد میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 212 افراد زیر حراست

خیبر پختونخوا میں طرز حکمرانی اور سیکیورٹی کی بگڑتی صورتحال، وفاقی مداخلت ناگزیر قرار

’وی نیوز‘ پشاور بیورو کا افتتاح: پی ٹی آئی کا اسلام آباد آنے کا جواز سمجھ سے بالاتر ہے، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

ویڈیو

’بڑا ہوکر اپنے والد کی طرح پولیس افسر بنوں گا‘، شہید ایس پی اکبر شنواری کے بیٹے ایمل کا عزم

تحریک انصاف کو احتجاج کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے، عمران خان مذاکرات کے ذریعے ہی باہر آسکتے ہیں، سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان

27 ستمبر احتجاج: پی ٹی آئی کے مکمل خاتمے کا پلان؟ محسن نقوی نے وارننگ دیدی

کالم / تجزیہ

سید مودودیؒ آج بھی کیوں پڑھے جا رہے ہیں؟

اسلام آباد کو سومنات بنا دیں گے

سومنات: جب تاریخ سیاسی نعرہ بن جائے