اسلام آباد کو ’سومنات‘ بنانے کا دعویٰ کرنے والا 24 گھنٹے گزرنے سے پہلے ہی بھاگ نکلا، خواجہ آصف

پیر 21 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے  کہا ہے کہ اسلام آباد کو ’سومنات‘ بنانے کا دعویٰ کرنے والا ’نام نہاد محمود غزنوی‘ 24 گھنٹے گزرنے سے پہلے ہی یہ کہہ کر بھاگ نکلا کہ اس کا یہ مطلب نہیں تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیانات میں وزیر دفاع نے مخالفین کے موقف پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کو سومنات بنانے کا دعویٰ کرنے والا نام نہاد محمود غزنوی 24 گھنٹے گزرنے سے پہلے ہی یہ کہہ کر بھاگ نکلا کہ اس کا یہ مطلب نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو چاہنے والے بھی بالکل ان جیسے ہی ملے ہیں، جنہوں نے اپنی سیاسی زندگی میں اتنے پینترے بدلے ہیں کہ انہیں خود بھی یاد نہیں ہوں گے۔ یہ تمام لوگ ایک جیسے اور ایک دوسرے کی فوٹو کاپی ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ان لیڈروں کی زبان سے ان کی حب الوطنی کی اصل حقیقت واضح ہو رہی ہے اور یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ یہ لوگ اقتدار کے حصول کے لیے کس حد تک جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے نہ اسلام آباد سومنات ہے، نہ یہ شخص محمود غزنوی، یہ پاکستان مخالف زبان ہے، خواجہ آصف

انہوں نے سوال اٹھایا کہ خیبر پختونخوا میں روزانہ بہنے والے خون پر ان کا دل کیوں نہیں روتا؟ کیا طالبان ان کے اتحادی ہیں جو  خیبر پختونخوا پولیس اور بہادر جوانوں کی شہادتوں کا سدباب کرنے کی بجائے مزید انتشار اور نفرت پھیلا رہے ہیں؟

انہوں نے پی ٹی آئی کے مجوزہ احتجاجی اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 27 ستمبر کے جس ‘حملے’ کی بات کی جا رہی ہے، کیا وہ طالبان کا حملہ ہے؟ اور کیا پاکستان میں مقیم افغان شہری اس لشکر کا حصہ ہوں گے؟ وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ وفاق پوری قوت سے ملک اور دارالحکومت کا دفاع کرے گا۔

یہ بھی پڑھیے اسلام آباد کو سومنات بنانے کی دھمکیاں ہرگز قبول نہیں، طارق فضل چوہدری

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ عمران خان اور ان کے حواری اقتدار کے لیے کس حد تک گر سکتے ہیں، اس کا نظارہ قوم 9 مئی اور 26 نومبر کو دیکھ چکی ہے اور اب جو عزائم ظاہر کیے جا رہے ہیں، اس سے عوام پر ان کی اصلیت مکمل طور پر عیاں ہو چکی ہے۔ یہ عناصر ماضی میں بھی امن، ترقی اور پاکستان کے دشمن تھے اور آج بھی ہیں۔ لاکھ سیاسی اختلافات سہی، لیکن کوئی بھی سچا پاکستانی ایسی زبان استعمال نہیں کر سکتا، یہ صریحاً پاکستان دشمن زبان ہے اور اب اس میں کسی کو کوئی ابہام نہیں رہنا چاہیے۔

جنید اکبر نے کیا کہا تھا؟

صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا جنید اکبر نے مردان میں ورکرکنونشن سےخطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اسلام آباد جائیں گے اور ایک راستے سےنہیں جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم موٹروے اور جی ٹی روڈ سے بھی جائیں گے، مارگلہ کے پہاڑوں سے بھی اتریں گے اور  ہم ڈی آئی خان سے بھی اتریں گے۔

اپنے خطاب میں جنید اکبر نے کہا کہ پچھلی مرتبہ ہم اپنی لاشیں اٹھا کر واپس چلے گئے تھے  اور  ہم اس پوزیشن میں نہیں تھےکہ احتجاج کرسکتے، اس دفعہ ایسا نہیں ہوگا کہ لاشیں دفن کرکےخاموش رہیں۔ جنید اکبر نے کہا کہ اسلام آباد کو ہم سومنات بنائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایمرجنسی کن حالات میں لگائی جا سکتی ہے؟

جماعت اسلامی کا اسلام آباد لانگ مارچ مؤخر، وزیراعظم سے ملاقات تک ملتان میں قیام کا اعلان

اسلام آباد میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 212 افراد زیر حراست

خیبر پختونخوا میں طرز حکمرانی اور سیکیورٹی کی بگڑتی صورتحال، وفاقی مداخلت ناگزیر قرار

’وی نیوز‘ پشاور بیورو کا افتتاح: پی ٹی آئی کا اسلام آباد آنے کا جواز سمجھ سے بالاتر ہے، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

ویڈیو

’بڑا ہوکر اپنے والد کی طرح پولیس افسر بنوں گا‘، شہید ایس پی اکبر شنواری کے بیٹے ایمل کا عزم

تحریک انصاف کو احتجاج کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے، عمران خان مذاکرات کے ذریعے ہی باہر آسکتے ہیں، سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان

27 ستمبر احتجاج: پی ٹی آئی کے مکمل خاتمے کا پلان؟ محسن نقوی نے وارننگ دیدی

کالم / تجزیہ

سید مودودیؒ آج بھی کیوں پڑھے جا رہے ہیں؟

اسلام آباد کو سومنات بنا دیں گے

سومنات: جب تاریخ سیاسی نعرہ بن جائے