پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے اسلام آباد مارچ سے قبل ریاست مخالف سخت بیانات کا سلسلہ جاری ہے، پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی فضل الٰہی اور رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی نے عمران خان کی رہائی کے لیے تربیلا ڈیم، ورسک ڈیم اور کرک سے گیس کی فراہمی بند کرنے کی دھمکی دے دی۔
مزید پڑھیں: سومنات: جب تاریخ سیاسی نعرہ بن جائے
پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیان کے مطابق عمران خان کی رہائی کے لیے تربیلا ڈیم، ورسک ڈیم اور کرک کی گیس کی فراہمی بند کرنے کے لیے کارکنوں کو ان مقامات پر بٹھایا جائے گا اور صوبائی حکومت ان کی حمایت کرے گی۔
تربیلا ڈیم، ورسک ڈیم اور کرک سے گیس بند کرینگے کیونکہ اس کے بغیر عمران خان کی رہائی ممکن نہیں، ان مقامات پر ورکرز بیٹھیں گے اور انکو صوبائی حکومت سپورٹ کرے گی، پی ٹی آئی کے ایم پی اے فضل الہی اور ایم این اے اقبال آفریدی کا پیغام pic.twitter.com/NT4eMLk78W
— Mahrosh Pervaiz (@MahroshPervaiz1) September 22, 2026
فضل الٰہی نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک انصاف کے پاس چند ’کارڈز‘ موجود ہیں جنہیں استعمال کیا جائے تو حکومت اور اداروں کو عمران خان کی رہائی پر مجبور کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر کارکن تربیلا، ورسک ڈیم اور کرک گیس کے مقامات پر بیٹھ گئے اور صوبائی حکومت نے ان کی حمایت کی تو موجودہ حالات میں تحریک انصاف کامیاب ہوگی۔
مزید پڑھیں:نہ اسلام آباد سومنات ہے، نہ یہ شخص محمود غزنوی، یہ پاکستان مخالف زبان ہے، خواجہ آصف
یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب پی ٹی آئی 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب احتجاجی مارچ کی تیاری کر رہی ہے۔ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے بھی 20 ستمبر کو پشاور میں خطاب کے دوران کہا تھا کہ کارکن اسلام آباد میں داخلے کے لیے موٹروے، جی ٹی روڈ اور مارگلہ کے پہاڑوں سمیت مختلف راستے اختیار کریں گے اور ’اسلام آباد کو سومنات بنا دیں گے‘۔














