دریا میں بہتے ننھے ہاتھی کو ماہی گیروں نے بچا لیا

بدھ 23 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں دریائے تیستا کے تیز بہاؤ میں بہہ جانے والے نومولود ہاتھی کو مقامی ماہی گیروں اور محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچا لیا، جس کے بعد اسے اس کی ماں سے بھی ملا دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 3 سے 4 روزہ ہاتھی کا بچہ جلپائی گوڑی ضلع کے گجول ڈوبا کے قریب ہاتھیوں کے ایک جھنڈ کے ساتھ دریائے تیستا عبور کر رہا تھا کہ تیز دھارے کے باعث اپنی ماں اور جھنڈ سے الگ ہوگیا اور تقریباً 4 سے 5 کلومیٹر تک بہتا چلا گیا۔

پانی میں ننھا ہاتھی ڈوبنے سے بچنے کے لیے اپنی سونڈ اوپر کیے جدوجہد کر رہا تھا کہ 5 مقامی ماہی گیروں کی نظر اس پر پڑی۔ انہوں نے فوراً کشتی اس کے قریب پہنچائی اور 3 ماہی گیر پانی میں اتر کر اسے کشتی میں لے آئے۔ ماہی گیر تیز بہاؤ کے خلاف کشتی کو کنارے کی طرف لے گئے اور ہاتھی کے بچے کو بحفاظت جنگلاتی اہلکاروں کے حوالے کردیا۔

بچے کو فوری طبی امداد کے لیے جنگلاتی محکمے کے مرکز لے جایا گیا۔ اس کے بعد بائیکنٹھ پور فاریسٹ ڈویژن کے اہلکاروں نے مقامی افراد اور ماہی گیروں کی مدد سے اس کی ماں اور جھنڈ کی تلاش شروع کردی۔

تقریباً 2 گھنٹے کی کوششوں کے بعد ہاتھی کے بچے کو اس مقام کے قریب پہنچایا گیا جہاں جھنڈ کی موجودگی کا اندازہ تھا۔ کچھ ہی دیر میں اس کی ماں وہاں پہنچ گئی اور بچے کو اپنے ساتھ لے لیا۔ بعد ازاں اسے دودھ پلاتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی سامنے آئی، جسے بھارتی انتظامیہ سے وابستہ آئی اے ایس افسر سپریا ساہو نے شیئر کیا۔ انہوں نے مقامی ماہی گیروں کی ہمت، فوری فیصلہ سازی اور بائیکنٹھ پور فاریسٹ ڈویژن کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشترکہ کوششوں سے ہاتھی کے بچے کو اس کی بے چین ماں سے دوبارہ ملا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پرانی دشمی یا اتفاق : ہاتھی نے ایک ہی خاندان کا چوتھا فرد بھی تلاش کرکے ہلاک کردیا

جنگلاتی حکام کے مطابق جنگلی ہاتھی کے بچے کو طویل عرصے تک انسانوں کے درمیان رکھنے کے بجائے جلد از جلد اس کے جھنڈ اور ماں تک پہنچانا اہم ہوتا ہے، اسی لیے ابتدائی طبی امداد کے بعد اصل توجہ دوبارہ ملاپ پر مرکوز رکھی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سہ فریقی ایک روزہ سیریز: سری لنکا کی انگلینڈ کے خلاف شاندار فتح، کونسے ریکارڈ ٹوٹے؟

مکہ معاہدے میں شرکت کے لیے کون کون سے ممالک لائن میں ہیں؟

محسن نقوی کا صدر مالدیپ اور وفد کے اعزاز میں عشائیہ، پاکستانی ثقافت اور صوفی قوالی نے تقریب کو چار چاند لگا دیے

پی آئی اے کا نیا یونیفارم متعارف، معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین نے تیار کیا

خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے خلاف آخری لڑائی ہوگی، 2 سے 3 ماہ میں واضح فرق نظر آئے گا، ثمر ہارون بلور

ویڈیو

مکہ معاہدے میں شرکت کے لیے کون کون سے ممالک لائن میں ہیں؟

مکہ دفاعی معاہدے کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہوگا، پشاور کے شہریوں کی رائے

پاکستان میں نئے صوبوں اور بااختیار بلدیاتی نظام پر قومی بحث کی ضرورت ہے، نئے صوبوں کے قیام پر قومی مباحثہ میں شرکاء کا اظہار خیال

کالم / تجزیہ

باغ جل رہا ہے

سعودی عرب اور بنگلہ دیش: خبر، حقیقت اور فتنہ

حوثیوں کا اصل ہدف کیا ہے؟