بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
مزید پڑھیں:تربت: فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد عثمان سے والدہ کا اعلانِ لاتعلقی
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تربت کے علاقے جوسک میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔
آپریشن ردالفتنہ 3: سیکیورٹی فورسز کا تربت میں آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک@SdqJaan @AsadAToor @abduljabbarisb pic.twitter.com/dbwrs6OpbU
— Media Talk (@mediatalk922) September 23, 2026
ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔
فرار ہونے والے دہشتگردوں کے تعاقب کے ساتھ علاقے میں سرچ، کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن بھی جاری ہے۔
مزید پڑھیں:تربت میں جدید ایف سی اسپتال کا افتتاح، مقامی آبادی بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوگی: محسن نقوی
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں غیر متزلزل عزم کے ساتھ جاری ہیں۔









