تربت میں جدید ایف سی اسپتال کا افتتاح، مقامی آبادی بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوگی: محسن نقوی

اتوار 26 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تربت میں فرنٹیئر کور (ایف سی) بلوچستان (ساؤتھ) ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جدید طبی سہولتوں سے آراستہ ایف سی اسپتال کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر انہوں نے اسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل عملے سے بھی ملاقات کی۔

وزیر داخلہ نے اسپتال کے او پی ڈی، مختلف وارڈز، ایم آر آئی، سی ٹی اسکین رومز اور آپریشن تھیٹر کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹروں، نرسز اور پیرا میڈیکل عملے سے ملاقات کی اور انہیں دکھی انسانیت کی بھرپور خدمت جاری رکھنے کی تلقین کی۔

محسن نقوی کو ایف سی اسپتال میں فراہم کی جانے والی جدید طبی سہولتوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کا پنجگور کا دورہ، گورنمنٹ ڈگری کالج چتکان کا تزئین کے بعد افتتاح

انہوں نے مختصر مدت میں اسپتال کی تعمیر مکمل کرکے اسے فعال بنانے پر آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) میجر جنرل بلال سرفراز خان اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

وزیر داخلہ نے ایف سی اسپتال کو اتنا جلد فعال دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ تربت میں جدید طبی سہولتوں سے آراستہ اسپتال کی اشد ضرورت تھی اور اب اس سے نہ صرف ایف سی کے اہلکار بلکہ تربت اور گردونواح کی مقامی آبادی بھی معیاری علاج معالجے کی سہولت سے مستفید ہو سکے گی۔

دورے کے دوران آئی جی ایف سی میجر جنرل بلال سرفراز خان نے وزیر داخلہ کو فورس کی پیشہ ورانہ تربیت، آپریشنل تیاریوں اور فیلڈ آپریشنز کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔

محسن نقوی نے ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور آپریشنل تیاریوں کو سراہتے ہوئے دہشتگردی کے خلاف فورس کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان سمیت تمام کالعدم دہشتگرد تنظیموں کے خلاف کامیاب کارروائیاں ایف سی کے عزم، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کا ثبوت ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر