محسن نقوی سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، علاقائی سلامتی اور امن اقدامات پر گفتگو

بدھ 23 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان میں امریکی سفارتخانے کی ناظم الامورنیٹلی بیکر سے اہم ملاقات میں پاک امریکا تعلقات کے مزید فروغ، باہمی تعاون اور سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں، محسن نقوی کی امریکی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات

ملاقات کے دوران خطے کی تازہ صورتحال، امن و استحکام کے فروغ کی کوششوں، علاقائی سلامتی کے امور اور پاکستان کے امن اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔

دونوں جانب سے دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے باہمی روابط مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہا۔

مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب حوصلہ افزا، پاک امریکا تعلقات کو نئی جہت ملے گی، محسن نقوی

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان دنیا اور دہشتگردی کے درمیان ایک مضبوط دیوار کے طور پر کھڑا ہے۔

انہوں نے پاک امریکا روابط کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp