حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی جانب سے پیٹرول ریلیف اسکیم، عوام کیا کہتے ہیں؟
وزارت توانائی کے پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 26 ستمبر 2026 سے 28 ستمبر 2026 تک نافذ العمل رہیں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 2 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 391 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے، جبکہ اس کی سابقہ قیمت 389 روپے 28 پیسے فی لیٹر تھی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم : 58 لاکھ افراد رجسٹرڈ، 61 لاکھ ٹوکن جاری ہوچکے، شزہ فاطمہ
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 408 روپے 53 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے، جبکہ اس کی سابقہ قیمت 412 روپے 12 پیسے فی لیٹر تھی۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل عالمی مارکیٹ میں پلیٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر انسیڈینٹلز میں ہونے والی تبدیلیوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔














