اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے وفد کا ایس این کے پیٹرولیم کمپنی کے ہیڈ آفس کا دورہ

ہفتہ 26 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے اعلیٰ سطحی وفد نے ایس این کے پیٹرولیم کمپنی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا، جہاں کمپنی کے سی سی او سید علی کرمانی اور سید میثم علی کرمانی نے وفد کا استقبال کیا۔

اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن حکومت پاکستان کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین سید قمر رضا نے وفد کی قیادت کی، جبکہ وزیراعظم پاکستان کے فوکل پرسن برائے اوورسیز پاکستانی احسان الحق باجوہ سمیت دیگر اہم شخصیات بھی وفد میں شامل تھیں۔

دورے کے دوران وفد نے ایس این کے پیٹرولیم کمپنی کے ہیڈ آفس میں کمپنی انتظامیہ سے ملاقات کی، جس میں پاکستان کے پیٹرولیم سیکٹر، کاروباری سرگرمیوں اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر سید میثم علی کرمانی نے وفد کو کمپنی کے کاروباری معاملات اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ اور اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

دورے کے اختتام پر ایس این کے پیٹرولیم کی جانب سے اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے وفد کے اعزاز میں عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp