بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ہفتہ 26 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے اتوار سے ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

تاہم شام اور رات کے اوقات میں اسلام آباد، بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں دن بھر موسم خشک رہے گا، تاہم شام یا رات کے وقت مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں میں طوفانی بارشیں، کوہِ سلیمان اور سخی سرور میں سیلابی ریلے داخل

اس دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جس کے امکانات 40 فیصد بتائے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں خطہ پوٹھوہار کے دیگر علاقوں میں بھی رات کے اوقات میں بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ اتوار کو اسلام آباد میں سورج صبح 5:56 پر طلوع اور شام 6:01 پر غروب ہوگا۔

پنجاب کے کن شہروں میں بادل برسیں گے؟

صوبہ پنجاب کے بیشتر میدانی اضلاع میں دن کے وقت سورج پوری آب و تاب سے چمکے گا اور موسم گرم رہے گا۔

تاہم شام اور رات کے اوقات میں مری، گلیات، راولپنڈی، میانوالی، اٹک اور چکوال میں موسم کا مزاج بدلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خوشاب، سرگودھا، بھکر، نور پور تھل، جھنگ، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، لاہور، گوجرانوالہ اور منڈی بہاؤالدین میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

ان میں سے چند مقامات پر موسلادھار بارش اور شدید ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر

خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقے خشک رہیں گے لیکن ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، وزیرستان، لکی مروت، کرک، پشاور، نوشہرہ، کرم، کوہاٹ اور ہنگو میں آندھی اور بارش متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:اسپین میں تباہ کن بارشیں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، 2 خواتین جاں بحق

ان علاقوں میں چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

دوسری جانب گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف مقامات پر بھی ہلکی بارش اور گرج چمک کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔

سندھ اور بلوچستان میں موسم کی صورتحال

سندھ اور بلوچستان کے بیشتر حصوں میں موسم بدستور گرم اور خشک رہے گا، تاہم سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کا موسمی احوال

اگر گزشتہ 24 گھنٹوں کی بات کی جائے تو ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے۔ اس دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت صوبہ بلوچستان کے علاقوں سبی اور تربت میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ صوبہ سندھ کے علاقوں شہید بینظیر آباد اور سکرنڈ میں پارہ 41 ڈگری تک جا پہنچا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ معاہدے میں شرکت کے لیے کون کون سے ممالک لائن میں ہیں؟

محسن نقوی کا صدر مالدیپ اور وفد کے اعزاز میں عشائیہ، پاکستانی ثقافت اور صوفی قوالی نے تقریب کو چار چاند لگا دیے

پی آئی اے کا نیا یونیفارم متعارف، معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین نے تیار کیا

خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے خلاف آخری لڑائی ہوگی، 2 سے 3 ماہ میں واضح فرق نظر آئے گا، ثمر ہارون بلور

پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا، 23 اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

ویڈیو

مکہ معاہدے میں شرکت کے لیے کون کون سے ممالک لائن میں ہیں؟

مکہ دفاعی معاہدے کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہوگا، پشاور کے شہریوں کی رائے

پاکستان میں نئے صوبوں اور بااختیار بلدیاتی نظام پر قومی بحث کی ضرورت ہے، نئے صوبوں کے قیام پر قومی مباحثہ میں شرکاء کا اظہار خیال

کالم / تجزیہ

باغ جل رہا ہے

سعودی عرب اور بنگلہ دیش: خبر، حقیقت اور فتنہ

حوثیوں کا اصل ہدف کیا ہے؟