ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں میں طوفانی بارشیں، کوہِ سلیمان اور سخی سرور میں سیلابی ریلے داخل

جمعرات 17 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں اور کوہِ سلیمان میں طوفانی بارشوں کے بعد آنے والے شدید سیلابی ریلوں نے سخی سرور اور ملحقہ آبادیوں میں تباہی مچاتے ہوئے بنیادی نظامِ زندگی کو مکمل طور پر درہم برہم کر دیا ہے۔

کوہِ سلیمان کے پہاڑی سلسلہ سے نکلنے والے سیلابی ریلے سخی سرور اور گرد و نواح کے میدانی علاقوں تک پھیل چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں شدید بارشیں، شمالی علاقہ جات میں گلیشیائی جھیلیں پھٹنے کا خدشہ

تیز رفتار برسات کے پانی اور طغیانی کے باعث تمام اہم راستے اور پُلدیاں زیرِ آب آ کر بند ہو چکی ہیں، جبکہ وسیع رقبے پر پھیلی زرعی زمینیں اور تیار فصلیں پانی میں ڈوب کر شدید متاثر ہوئی ہیں۔

آبادیاں محصور اور شہریوں کی مشکلات

پہاڑی نالوں کا پانی نچلے علاقوں کے گھروں اور گلیوں میں داخل ہو گیا ہے، جس سے قبائلی مکین اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

مواصلاتی نظام کی معطلی اور سڑکوں کی بندش کے باعث مقامی آبادی کو خوراک، پینے کے صاف پانی اور دیگر ضروریاتِ زندگی تک رسائی میں سخت مشکلات درپیش ہیں۔

اس ناگہانی سیلابی صورتحال نے صوبائی اور مقامی انتظامیہ کی مون سون کے لیے کی گئی پیشگی تدابیر اور تیاریوں کے دعوؤں کا پول کھول دیا ہے۔

مزید پڑھیں:موسلا دھار بارشیں، مختلف شہر زیرِ آب، تاجروں کو کروڑوں کا نقصان

متاثرہ علاقوں میں ہنگامی امداد کی عدم دستیابی پر شہریوں میں گہری تشویش پائی جاتی ہے، جبکہ بارشوں کا سلسہ جاری رہنے کی صورت میں مزید نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فلاڈیلفیا میں 5 خواتین کی ہلاکت کا خدشہ، گھر سے پریشان کن تصاویر اور ویڈیوز برآمد

مریم نواز کا سرکاری جہاز استعمال کرنا درست نہیں تھا، مگر دوسرے لوگوں سے بھی سوال ہونا چاہیے، عمار مسعود

گوگل اور ایمیزون کے ماہرین کی اہم رائے، باس کو ’نہ‘ کہہ کر بھی عزت اور اعتماد کیسے حاصل کریں؟

موٹاپے کا علاج صرف وزن کم کرنے تک محدود نہیں ہونا چاہیے، جانیے دیگر ضروری اہداف

میرپور نہر میں پھینکے گئے 3 بچوں میں سے 2 کی لاشیں برآمد، ملزم گرفتار

ویڈیو

لڑائی کے بعد ہنی مون کیسا رہا اور رشتہ تڑوانے میں کس کا ہاتھ تھا؟ ڈاکٹر نبیحہ کے انکشافات

پوری پاکستانی قوم اپنی افواج کے ساتھ حرمین کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار ہے، ارکان پارلیمنٹ کی رائے

حکومت کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کے لیے آئی ایم ایف سے بات کی جائےگی، شائستہ پرویز ملک

کالم / تجزیہ

غلطی، معافی، اور نفسیاتی قید

مکہ امت کی ریڈلائن ہے؟

نئے انتظامی یونٹ: پیپلز پارٹی کیوں غصے میں ہے؟