عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 12 ہزار 800 روپے کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 12 ہزار 800 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ، 38 ہزار، 136 روپے کا ہو گیا ہے۔ جب کہ 10 گرام سونا 10 ہزار 973 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 75 ہزار 631 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 128 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 156 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔
اس کے علاوہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 325 روپے کم ہو کر 6 ہزار 578 روپے ہو گئی۔














