سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے حوالے سے پارٹی کی کوئی خاص تیاری نہیں تھی، جبکہ تاریخ تبدیل ہونے سے پارٹی کمزور ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:رنجش کے باوجود وزیراعلیٰ سہیل آفریدی علی امین گنڈاپور کے گھر پہنچ گئے
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاقی حکومت پر دباؤ بڑھے گا تو وہ مطالبات تسلیم کرے گی۔ وزیراعلیٰ کی رٹ نہ ہونے کے باعث صوبے میں وزرا، اراکین اور کارکنوں کو اٹھایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا حکم ملا تو دوبارہ وزیراعلیٰ بن سکتا ہوں، انہوں نے بانی پی ٹی آئی کے حکم پر وزارت اعلیٰ چھوڑی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت سے مذاکرات کرنا فیصلہ سازوں کا کام ہے۔
مزید پڑھیں:علی امین گنڈاپور اور سہیل آفریدی کی لڑائی، وفاقی آئینی عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ رکاوٹوں اور مزاحمت کے باوجود احتجاج کے دوران وہ 3 مرتبہ اسلام آباد پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی، ہماری ایک پارٹی ہے، ہم پختون ہیں اور گھر آئے مہمان کی قدر کرتے ہیں۔














