کیا آپ نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروادیے؟ بھاری جرمانوں سے بچنے کی کل آخری تاریخ ہے

منگل 29 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹیکس دہندگان کے لیے الٹی گنتی شروع ہو گئی۔ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری مہلت کل 30 ستمبر کو ختم ہو رہی ہے جس کے بعد تاخیر کرنے والوں کے لیے مشکل وقت شروع ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکس چوری، گوشواروں میں غلط معلومات پکڑنے کے لیے ایف بی آر کا ’اے آئی‘ پر مبنی جدید سسٹم تیار

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے اس بار سختی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یکم اکتوبر سے ملک بھر میں لیٹ فائلر کی کیٹگری کو مکمل طور پر ختم کیا جا رہا ہے یعنی اب تاخیر سے ریٹرن جمع کرانے پر صرف اسٹیٹس ہی نہیں بدلے گا بلکہ جیب پر سیدھا بھاری بوجھ پڑے گا۔

نئے جرمانوں کی تفصیلات انتہائی سخت ہیں۔ عام تنخواہ دار طبقے کے لیے تاخیر کا جرمانہ جو پہلے صرف ایک ہزار روپے تھا اب بڑھا کر 25 ہزار روپے تک کرنے کی تجویز ہے۔

اسی طرح اے او پی (ایسوسی ایشن آف پرسنز) کے لیے جرمانہ 10 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے اور کمپنیوں کے لیے 20 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے تک وصول کیا جائے گا۔

ایف بی آر کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ 30 ستمبر آخری تاریخ ہے اور تمام ٹیکس دہندگان اپنے ریٹرنز کے ساتھ تمام ضروری دستاویزات اور ثبوت لازمی منسلک کیے جائیں۔

مزید پڑھیے: فنانس بل میں سخت اقدامات، ٹیکس گوشواروں میں غلط بیانی پر بھاری جرمانے تجویز

ترجمان نے خبردار کیا کہ اثاثوں کی معلومات چھپانے یا غلط تفصیلات فراہم کرنے پر قانونی کارروائی ہوگی، اور واجب الادا رقم کی وصولی کے لیے بینک اکاؤنٹس سمیت دیگر ذرائع بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp