غیر ملکی سرمایہ کاری میں مئی 2023 کے دوران سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک

ہفتہ 24 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں مئی 2023 کے دوران سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد کی نمو ہوئی ہے۔ مئی 2023 میں ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 150 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 6 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال مئی میں ملک میں 143 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی تھی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں ملک میں 1.320 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 21 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 1.665 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں ملک میں پورٹ فولیو سرمایہ کاری کا حجم 294 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فٹبال کی دنیا کا سنہری باب بند ہونے کے قریب، کرسٹینا رونالڈو نے اہم فیصلہ سنا دیا

حکومتی یقین دہانی پر گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال 40 روز مؤخر

اسرائیل کا مصنوعی ذہانت پر بھی حملہ، ’چیٹ جی پی ٹی‘ پر گرتی ساکھ بچانے کے لیے من پسند بیانیہ مسلط کرنے کا انکشاف

بھارت: وارانسی ایئرپورٹ پر مسافر کی پستول چل گئی، 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں