انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 2 ہفتوں کی توسیع کردی گئی

بدھ 30 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بدھ کے روز ٹیکس سال 2026 کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر سے بڑھا کر 15 اکتوبر کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: کیا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ بڑھ گئی؟ نوٹیفکیشن سے متعلق ایف بی آر کی وضاحت جاری

توسیع سے ٹیکس دہندگان کو اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے لیے مزید 2 ہفتے مل جائیں گے۔ گوشوارے جمع کرانے کی سابقہ آخری تاریخ 30 ستمبر تھی۔

ایف بی آر نے ایک نوٹیفکیشن میں کہا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 214A  کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی محسوس کر رہا ہے کہ ٹیکس سال 2026 کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیے: کیا آپ نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروادیے؟ بھاری جرمانوں سے بچنے کی کل آخری تاریخ ہے

یہ توسیع مختلف تجارتی تنظیموں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کی درخواستوں کے پیش نظر 15 اکتوبر 2026 کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp