ایل پی جی مزید مہنگی، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں8 فیصد اضافہ

بدھ 30 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: گیس کی کمی سے تنگ لوگوں نے گیس کی سٹوریج کا اپنا نظام قائم کرلیا

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اکتوبر 2026 کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں 8 فیصد تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ فی کلو ایل پی جی 20 روپے 68 پیسے مہنگی کر دی گئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد گھریلو استعمال کا 11.8 کلو گرام کا سلنڈر 244 روپے 14 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔ اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3296 روپے 23 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ ستمبر میں اسی سلنڈر کی سرکاری طے شدہ قیمت 3052 روپے 9 پیسے تھی۔

مزید پڑھیے: امریکا ایران جنگ کے باعث توانائی بحران، مہنگی گیس سے بجلی پیدا کی تو فی یونٹ مزید مہنگی ہوگی، وزیر توانائی

اوگرا کے مطابق قیمتوں میں اس اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر 2026 سے ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp