لاہور میں بسنت کا رنگا رنگ تہوار اب 3 دن کی بجائے 10 روز تک منایا جائے گا اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یہ خوشخبری سنا دی ہے کہ نئے سال 2027 کی آمد پر یہ تہوار 29 جنوری سے 7 فروری تک جاری رہے گا جس سے شہر کی چھتوں اور آسمان پر پتنگوں کی رنگینی پہلے سے کہیں زیادہ دکھائی دے گی۔
رواں سال طویل تعطل کے بعد صرف 3 دن بسنت منائی گئی تھی مگر اب حکومت نے اس روایتی تہوار کو 10 تک منانے کا اعلان کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے شہریوں کی حفاظت اور سہولت کے بہتر انتظامات کی ہدایت بھی کردی ہے تاکہ یہ جشن پُر امن ماحول میں منایا جا سکے۔
لاہور کے شہری اس اعلان پر کیا کہتے ہیں، جانیے اس ویڈیو میں۔













