انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کے روز بھی امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی بہتری کا تسلسل برقرار رہا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی روپیہ قدم بہ قدم ترقی کی جانب گامزن، ڈالر اور بٹ کوائن کتنے کے؟
کاروباری دن کے اختتام پر مقامی کرنسی 277.10 روپے پر بند ہوئی جس سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.01 روپے (1 پیسہ) کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس سے قبل بدھ کے روز روپیہ 277.11 روپے کی سطح پر بند ہوا تھا۔
عالمی سطح پر مشرقِ وسطیٰ میں تنازع کے باعث پیدا ہونے والے عالمی معاشی دباؤ اور ٹریژری ییلڈز میں اضافے کی بدولت امریکی ڈالر 2 ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب 101.48 پر مستحکم رہا جس نے ستمبر کے مہینے میں مجموعی طور پر 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔
مزید پڑھیے: پاکستانی روپیہ بہتری کی سیڑھیاں مسلسل چڑھتا ہوا، آہستہ لیکن مستقل
امریکی افراطِ زر کے اعداد و شمار: اگست میں امریکی افراطِ زر (مہنگائی) میں توقع سے کم اضافہ اور جولائی کے اعداد و شمار میں کمی کے بعد رواں ماہ فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں مزید اضافے کے امکانات کسی حد تک کم ہوئے ہیں۔
یورو اور پاؤنڈ پر دباؤ
یورپ میں توانائی اور قرضوں کے خدشات کے باعث یورو ستمبر میں 2.5 فیصد کی بڑی کمی کے ساتھ 1.1330 ڈالر جبکہ برطانوی پاؤنڈ ستمبر میں 2.1 فیصد کی کمی کے بعد 1.3264 ڈالر پر مستحکم رہا۔
خام تیل کی قیمتوں میں کمی: خلیجی ممالک سے خام تیل کی برآمدات میں بہتری امریکا میں ذخائر میں غیر متوقع اضافے اور امریکا و ایران کے درمیان سفارتی کوششوں کی خبروں سے سپلائی کے خدشات کم ہوئے، جس کے باعث جمعرات کو خام تیل کی قیمتوں میں 1 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
کرپٹ پرائزز
برینٹ کروڈ 1.1 فیصد کمی کے ساتھ 96.92 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 1.4 فیصد گر کر 89.18 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔ واضح رہے کہ ستمبر کے مہینے میں برینٹ کی قیمت میں مجموعی طور پر 14 فیصد اور ڈبلیو ٹی آئی میں 5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔














