امریکا میں 2 سروں والے کچھوے کی پیدائش، ماہرین کی نگرانی شروع

جمعہ 2 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست میساچوسٹس کے ایک وائلڈ لائف سینٹر میں ایک ایسے نایاب کچھوے کی دیکھ بھال کی جا رہی ہے جو 2 سروں کے ساتھ پیدا ہوا ہے۔

کیپ وائلڈ لائف سینٹر، بارن اسٹیبل کے مطابق، یہ ننھا ڈائمنڈ بیک ٹیریپن کچھوا میساچوسٹس کے وائلڈ لائف ادارے میساڈوبن ویلفلیٹ بے وائلڈ لائف سینکچری کی جانب سے مرکز میں لایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

حکام کے مطابق کچھوے کا بچہ ویلفلیٹ میں ایک محفوظ گھونسلہ بنانے والی جگہ سے ملا تھا۔ طبی معائنے کے بعد معلوم ہوا کہ اس کے 2 سر ہیں، جو ایک نایاب پیدائشی نشوونما کے نقص ’بائی سیفلی‘ کا نتیجہ ہے۔

کیپ وائلڈ لائف سینٹر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اس کی ویٹرنری ٹیم ننھے کچھوے کی مسلسل نگرانی کرے گی تاکہ یہ سمجھنے میں مدد مل سکے کہ اس کے دونوں سر اور جسم کس طرح ایک ساتھ کام کرتے ہیں۔

مرکز کے مطابق گزشتہ 5 برس کے دوران اس نوعیت کے صرف 2 مزید کیسز سامنے آئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس غیر معمولی حالت کے ایسے واقعات پہلے بھی دیکھے جا چکے ہیں، تاہم ہر نیا کیس ان منفرد جانوروں کی جسمانی ساخت اور حیاتیاتی افعال کو سمجھنے کا ایک نیا موقع فراہم کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: چینی سمندروں میں غیرملکی جاسوسی کا انکشاف، کچھووں’ اور مچھلیوں’ کا استعمال

فی الحال ماہرین ننھے کچھوے کی خوراک، نشوونما اور رویے پر خصوصی نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ اس کی صحت اور بقا کے امکانات کا جائزہ لیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سہ فریقی ایک روزہ سیریز: سری لنکا کی انگلینڈ کے خلاف شاندار فتح، کونسے ریکارڈ ٹوٹے؟

مکہ معاہدے میں شرکت کے لیے کون کون سے ممالک لائن میں ہیں؟

محسن نقوی کا صدر مالدیپ اور وفد کے اعزاز میں عشائیہ، پاکستانی ثقافت اور صوفی قوالی نے تقریب کو چار چاند لگا دیے

پی آئی اے کا نیا یونیفارم متعارف، معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین نے تیار کیا

خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے خلاف آخری لڑائی ہوگی، 2 سے 3 ماہ میں واضح فرق نظر آئے گا، ثمر ہارون بلور

ویڈیو

مکہ معاہدے میں شرکت کے لیے کون کون سے ممالک لائن میں ہیں؟

مکہ دفاعی معاہدے کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہوگا، پشاور کے شہریوں کی رائے

پاکستان میں نئے صوبوں اور بااختیار بلدیاتی نظام پر قومی بحث کی ضرورت ہے، نئے صوبوں کے قیام پر قومی مباحثہ میں شرکاء کا اظہار خیال

کالم / تجزیہ

باغ جل رہا ہے

سعودی عرب اور بنگلہ دیش: خبر، حقیقت اور فتنہ

حوثیوں کا اصل ہدف کیا ہے؟