ملک کو دیوالیہ کی طرف دھکیلنے والے اسحاق ڈار سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں: مریم اورنگزیب

اتوار 25 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے سمجھوتہ قریب ہونے کی خبرسنتے ہی تخریب کاروں، سازشیوں اور ملک دشمنوں کا رونا پیٹنا پھر شروع ہوگیا ہے، نواز شریف ملکی معیشت مستحکم کر کے گئے تھے، فارن ایجنٹ نے معیشت کی بنیادیں ہلائیں اور ملک دوبارہ آئی ایم ایف کے پاس گیا۔

اتوار کو اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ معاشی بارودی سرنگیں بچھانے، ملک دیوالیہ کرنے اور عوام کی روٹی روزی پر ڈاکہ ڈالنے والے فارن ایجنٹ آج اسحاق ڈار سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں ،عوام کے پیٹ پر مہنگائی کے پتھر باندھنے والے بے شرم مجرم ملکی معیشت سنبھالنے والے اسحاق ڈار سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کا دھڑن تختہ کرنے والے اپنے ہی کیے ہوئے آئی ایم ایف معاہدے کو بحال ہوتے دیکھ کر رو کیوں رہے ہیں؟ 9 مئی کو ملک جلایا، فوجی ونجی املاک پر حملے کیے، شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی، اب معاشی مفادات پر حملے کی پھر تیاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے سمجھوتہ قریب ہونے کی خبرسنتے ہی تخریب کاروں، سازشیوں اور ملک دشمنوں کا رونا پیٹنا پھر شروع ہوگیا ہے، سخت شرائط پہ آئی ایم ایف کا معاہدہ کیا، خود خلاف ورزی کی، اپنا کیا ہوا معاہدہ توڑا، پھر ملک اور معاہدے کے خلاف سازشیں بھی کیں، معاہدہ ہونے پہ چیخنے والوں سے سوال یہ پوچھنا چاہیے کہ آپ نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا کیوں تھا جو معاہدہ ہونے پر چیخ رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ خود انہوں نے ہی توکیا تھا، اس معاہدے کو نہ صرف خود توڑابلکہ ملک کو ڈیفالٹ کرانے کی سازش کی تھی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف واحد لیڈر ہیں جن کی حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا اور ملک کو ترقی کی راہ پر بھی ڈالا۔ “مر جاؤں گا آئی ایم ایف نہیں جاؤں گا “ کون کہتا تھا؟ پھر وہ آئی ایم ایف کیوں گیا؟۔

آئی ایم ایف نے بجٹ مسترد کر دیا، اسحاق ڈار استعفیٰ دیں، شاہ محمود قریشی

واضح رہے کہ وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شاہ محمود قریشی نے اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئی ایم ایف نے بجٹ مسترد کر دیا ہے، عالمی مالیاتی ادارے کو اس حکومت پر اعتماد ہی نہیں ہے اس لیے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو استعفٰی دے دینا چاہیے۔

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس حکومت نے 1500 ارب کا پاکستانیوں پر مزید بوجھ ڈال دیا ہے، گزشتہ روز 215 ارب کے مزید ٹیکسز کی نوید قوم کو سنائی گئی ہے پھر بھی آئی ایم ایف ریونیو ٹارگٹ سے مطمئن نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں