یوکرین کے جنوبی شہر زاپوریژیا پر روسی حملے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:یوکرین کے ڈرون حملے میں تیل بردار جہاز میں شدید آگ بھڑک اٹھی، 23 بھارتی شہری سوار تھے
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے بتایا کہ روس نے شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔ حملے کے نتیجے میں ایک اپارٹمنٹ بلاک کا حصہ ملبے کا ڈھیر بن گیا، جہاں سے امدادی کارکنوں نے لاشیں نکالیں۔
Authorities in Pryluky recovered the bodies of three children from a building hit by a Russian missile, with nine killed in the strike and at least 15 dead across Ukraine from Russian missiles and drones. #Ukraine
https://t.co/7iKiKTRil0 https://t.co/Omvn7GlJYD— WW3 Watchtower (@WW3Watchtower) October 7, 2026
زیلنسکی نے روسی ڈیزل کی برآمدات پر امریکی پابندیوں میں نرمی کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دباؤ میں کمی ماسکو کو مزید حملوں کی ترغیب دے سکتی ہے۔
مزید پڑھیں:جرمنی کا یوکرین کے لیے ایک ارب یورو کی فوجی امداد کا اعلان
رائٹرز کے مطابق رواں ہفتے یوکرین میں یہ بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا تیسرا حملہ تھا۔ بدھ اور جمعرات کو روسی حملوں میں بھی درجنوں شہری ہلاک ہوئے تھے۔










