نیلم منیر نے بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کر دی، نومولود کا نام کیا رکھا؟

پیر 12 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر  اپنے پہلے بچے کی پیدائش کا اعلان کر دیا۔

نیلم منیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر نومولود بیٹے کے ساتھ ایک دلکش تصویر شیئر کی جس میں وہ اسپتال کے بستر پر اپنے بچے کو گود میں لیے بیٹھی نظر آ رہی ہیں۔ نومولود سفید کمبل میں لپٹا ہوا ہے جبکہ اداکارہ نے اس کا چہرہ ایموجی کے ذریعے چھپا رکھا ہے۔

تصویر کے ساتھ اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے نیلم منیر نے لکھا کہ ’’وہ لمحہ جب میں کسی کی پوری دنیا بن گئی الحمدللہ! میرا ننھا شہزادہ محمد حمدان میری وہ دعا ہے جو قبول ہوئی، میری زندگی کی سب سے بڑی نعمت۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش کی خبریں گردش کرنے لگیں، حقیقت کیا ہے؟

اداکارہ کے اس جذباتی پیغام نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں زندگی کے اس نئے اور خوبصورت سفر کے آغاز پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ نیلم منیر نے ہمیشہ اپنی نجی زندگی کو میڈیا کی توجہ سے دور رکھا ہے۔ انہوں نے جنوری 2025 میں دبئی میں مقیم پاکستانی کاروباری شخصیت محمد راشد سے شادی کی تھی۔ شادی کے بعد سے اداکارہ ڈراموں میں بھی نظر نہیں آئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp