نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش کی خبریں گردش کرنے لگیں، حقیقت کیا ہے؟

جمعہ 9 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش کی خبر سامنے آئی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی جانب سے مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

نیلم منیر نے نومبر 2024 میں دبئی میں محمد راشد سے شادی کی تھی۔ شادی کے بعد اداکارہ نے ڈراموں میں کام کرنا کم کر دیا اور دبئی منتقل ہوگئیں۔ حالیہ دنوں میں دبئی میں ان کی بعض تصاویر اور عوامی مقامات پر موجودگی کے دوران ان کا بیبی بمپ بھی دکھائی دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نیلم منیر سے متعلق 9 سال قبل کی گئی پیش گوئی جو سچ ثابت ہوئی

اب سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق نیلم منیر کے شوہر محمد راشد کے ایک قریبی دوست نے ٹک ٹاک پر ایک پیغام شیئر کرتے ہوئے جوڑے کے ہاں بیٹے کی پیدائش پر مبارک باد دی۔ پیغام میں نومولود کے لیے اچھی صحت، خوشیوں اور دراز عمر کی دعا بھی کی گئی۔

@yasirvirk041 #uae🇦🇪 #mandibahauddin #foryourpage @Faisal Numbardaar ♬ original sound – M💙❤️

تاہم نیلم منیر نے تاحال اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیٹے کی پیدائش کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا۔

خبر سامنے آنے کے بعد اداکارہ کے مداح خوشی کا اظہار کر رہے ہیں اور جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے نیلم منیر سے نومولود بیٹے کی تصاویر شیئر کرنے کی درخواست بھی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیلم منیر کی کاسمیٹک سرجری، حقیقت کیا ہے؟

نیلم منیر کا شمار پاکستان کی مقبول اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنی خوبصورتی اور جاندار اداکاری کے باعث شوبز انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 77 لاکھ سے زائد ہے۔

اداکارہ کے مشہور ڈراموں میں ’قیدِ تنہائی‘، ’اشک‘، ’قیامت‘، ’دل نواز‘، ’بکھرے موتی‘، ’محبت داغ کی صورت‘، ’کہیں دیپ جلے‘، ’دل موم کا دیا‘، ’احرامِ جنون‘ اور ’خمار‘ شامل ہیں، جبکہ فلموں ’رانگ نمبر 2‘ اور ’چکر‘ میں بھی ان کی اداکاری کو سراہا گیا۔ ڈرامہ سیریل ’محشر‘ میں ان کے کردار کو بھی ناظرین کی جانب سے پذیرائی ملی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp