ایران جنگ کے معاشی جھٹکے، ترقی پذیر ممالک اخراجات کم کریں، آئی ایم ایف

منگل 13 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے خبردار کیا ہے کہ ایران جنگ کے باعث توانائی کی قیمتوں میں اضافے سے متاثرہ کم آمدنی والے ترقی پذیر ممالک کے پاس سرکاری اخراجات کم کرنے کے سوا محدود راستے رہ گئے ہیں، بصورت دیگر انہیں قرضوں کی تنظیمِ نو کرنا پڑ سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:مصنوعی ذہانت ایشیا میں افرادی قوت کی کمی پوری کر سکتی ہے، آئی ایم ایف سربراہ کرسٹالینا جارجیوا

اے ایف پی کے مطابق آئی ایم ایف کے شعبۂ تحقیق کی نائب سربراہ پیتیا کووا بروکس نے بنکاک میں ادارے کے سالانہ اجلاس کے موقع پر کہا کہ زیادہ قرضوں کے بوجھ تلے دبے تیل درآمد کرنے والے ممالک توانائی کے بحران سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ ان کے مطابق عالمی معیشت کو مسلسل دھچکوں کا سامنا رہا ہے، جس سے قرضوں میں اضافہ اور مہنگائی ایک بڑا مسئلہ بن چکی ہے۔

آئی ایم ایف نے حکومتوں پر زور دیا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے محدود اور ہدفی سبسڈیز فراہم کی جائیں، جبکہ بڑھتے قرضوں پر قابو پانے اور مستقبل کے معاشی بحرانوں سے نمٹنے کے لیے مالی گنجائش بھی بحال کی جائے۔ ادارے کے مطابق توانائی اور خوراک پر زیادہ انحصار کرنے والے غریب ممالک کے لیے موجودہ حالات میں فیصلے کرنا خاصا مشکل ہے۔

پیتیا کووا بروکس نے کہا کہ متعدد کم آمدنی والے ممالک قرضوں کے شدید دباؤ کا شکار ہیں یا اس کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ ان کے مطابق اگر قرضوں کی ادائیگی کا موجودہ نظام پائیدار نہ ہو تو بروقت اور منظم انداز میں قرضوں کی تنظیمِ نو کرنا تاخیر سے بہتر ہے، کیونکہ بعد میں اس عمل کی لاگت بڑھ سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کی معاشی بحالی، شہباز شریف نے آئی ایم ایف سربراہ کو کیا بتایا؟

رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے 2026 میں عالمی معاشی نمو کی پیش گوئی میں اضافہ کیا ہے، تاہم اس نمو کے فوائد تمام ممالک کو یکساں طور پر نہیں مل رہے۔

مصنوعی ذہانت سے متعلق سرمایہ کاری ترقی یافتہ معیشتوں کو سہارا دے رہی ہے، جبکہ ایران جنگ کے اثرات، توانائی اور کھاد کی قیمتوں میں اضافے اور موسمیاتی خطرات نے کمزور معیشتوں کے لیے مشکلات بڑھا دی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سہ فریقی ایک روزہ سیریز: سری لنکا کی انگلینڈ کے خلاف شاندار فتح، کونسے ریکارڈ ٹوٹے؟

مکہ معاہدے میں شرکت کے لیے کون کون سے ممالک لائن میں ہیں؟

محسن نقوی کا صدر مالدیپ اور وفد کے اعزاز میں عشائیہ، پاکستانی ثقافت اور صوفی قوالی نے تقریب کو چار چاند لگا دیے

پی آئی اے کا نیا یونیفارم متعارف، معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین نے تیار کیا

خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے خلاف آخری لڑائی ہوگی، 2 سے 3 ماہ میں واضح فرق نظر آئے گا، ثمر ہارون بلور

ویڈیو

مکہ معاہدے میں شرکت کے لیے کون کون سے ممالک لائن میں ہیں؟

مکہ دفاعی معاہدے کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہوگا، پشاور کے شہریوں کی رائے

پاکستان میں نئے صوبوں اور بااختیار بلدیاتی نظام پر قومی بحث کی ضرورت ہے، نئے صوبوں کے قیام پر قومی مباحثہ میں شرکاء کا اظہار خیال

کالم / تجزیہ

باغ جل رہا ہے

سعودی عرب اور بنگلہ دیش: خبر، حقیقت اور فتنہ

حوثیوں کا اصل ہدف کیا ہے؟