آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری: پاکستان، ویسٹ انڈیز  اور انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں بہتری

بدھ 21 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغانستان کے تجربہ کار اسپنر راشد خان نے آئی سی سی کی مردوں کی ون ڈے بولنگ رینکنگ میں سرفہرست رہتے ہوئے نمبر ون پوزیشن پر اپنی برتری کو مزید بہتر کرلیا ہے۔

راشد خان پہلے ہی ون ڈے اور ٹی 20 دونوں فارمیٹس کی بولنگ رینکنگ میں دنیا کے نمبر ون بولر ہیں، تاہم متحدہ عرب امارات میں زمبابوے کے خلاف سہ فریقی سیریز کے دوران 17 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کرنے کی شاندار کارکردگی کے بعد ان کی پوزیشن مزید مضبوط ہو گئی ہے۔

اس عمدہ کارکردگی کے بعد راشد خان کے ریٹنگ پوائنٹس 714 سے بڑھ کر 742 ہو گئے ہیں، جس کے ساتھ ہی ان کی اور دوسرے نمبر پر موجود پاکستانی اسپنر ابرار احمد کے درمیان 80 پوائنٹس کا بڑا فرق پیدا ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے آئی سی سی رینکنگز میں بہتری، پاکستانی ٹیم چوتھے نمبر پر آگئی

جنوبی افریقہ کے لیفٹ آرم اسپنر کیشو مہاراج تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ اس کے علاوہ راشد خان نے آل راؤنڈرز کی ون ڈے فہرست میں بھی دو درجے ترقی کی ہے اور وہ اب چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل راشد خان کی یہ بہترین فارم افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے لیے ایک بہترین شگون قرار دی جا رہی ہے۔

افغان بلے باز صدیق اللہ اٹل کی نمایاں پیشرفت

اسی میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افغانستان کے نوجوان بلے باز صدیق اللہ اٹل نے بھی بیٹرز کی رینکنگ میں بڑی چھلانگ لگائی ہے۔ ابوظہبی میں زمبابوے کے خلاف 110 گیندوں پر 102 رنز کی سنچری بنانے والے صدیق اللہ اٹل رینکنگ میں 32 ویں درجے سے سیدھا 20 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ ان کی سنچری کی بدولت افغانستان نے زمبابوے کے خلاف 158 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔

پاکستان، انگلینڈ اور دیگر کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بہتری

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچز کے بعد پاکستان کے جارح مزاج بلے باز سلمان علی آغا ایک درجہ ترقی کے ساتھ 12 ویں اور انگلینڈ کے لیفٹ ہینڈر بین ڈکٹ 2 درجے بہتری کے بعد 13 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

ون ڈے بولرز کی فہرست میں بنگلہ دیش کے شریف الاسلام 2 درجے بہتری کے ساتھ 11 ویں، تسکین احمد 9 درجے کی لمبی چھلانگ لگا کر 12 ویں اور پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف 2 درجے بہتری کے ساتھ مشترکہ طور پر 20 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ٹی 20 رینکنگ: ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کا راج

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان حال ہی میں ختم ہونے والی 5 میچوں کی ٹی 20 سیریز کے بعد ٹی 20 رینکنگ میں بھی تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں، جن میں کیریبین کھلاڑی نمایاں رہے۔

یہ بھی پڑھیے آئی سی سی رینکنگ: ٹی 20 کی ٹاپ 20 فہرست سے پاکستانی بولرز غائب

ویسٹ انڈیز کے کپتان شائے ہوپ 2 درجے ترقی کے بعد ٹی 20 بیٹرز کی فہرست میں نویں نمبر پر آ گئے ہیں، جبکہ ان کے ساتھی کھلاڑی شیرفین ردرفورڈ 6 درجے کی بہتری کے ساتھ 18 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ بولرز کی بات کی جائے تو لیفٹ آرم اسپنر گڈاکیش موتی 10 درجے کی شاندار پیشرفت کرتے ہوئے ٹی 20 بولرز کی رینکنگ میں 26 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

خیبرپختونخوا میں تعلیمی نظام کی بدحالی بے نقاب، 627 اسکول غیرفعال، 11 پر غیر قانونی قبضے کا انکشاف

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کا ٹیکس دہندگان کی شکایت کے بروقت ازالے کا حکم

کشمیر ڈے پر واک، اسلام آباد پولیس نے ٹریفک کے لیے متبادل پلان جاری کردیا

عالمی منڈی میں غیریقینی صورت حال کے باعث مہنگائی کا دباؤ بڑھا، شرح سود میں اضافہ ناگزیر تھا، گورنر اسٹیٹ بینک

ویڈیو

پشاور میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، 2050 تک شدید بحران کا خدشہ

نوشہرو فیروز: نامکمل قومی شاہراہ 3 برسوں سے سندھ حکومت کی توجہ کی طالب، مایوس شہری نئے انتظامی یونٹس کے منتظر

4 جی تو ٹھیک چلتا نہیں، 5 جی کیسے چلے گا؟ انٹرنیٹ کی رفتار پر اسلام آباد کے شہری کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں