107 سالہ خاتون نے طویل اور خوشگوار زندگی کا راز بتا دیا، ناشتے میں کیا کھاتی ہیں؟

بدھ 21 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ میں 107 سال کی عمر پانے والی خاتون ڈوروتھی کرائٹن نے طویل اور خوشگوار زندگی کا راز بتاتے ہوئے کہا ہے کہ روزانہ صبح بیکن، انڈے اور جیلی بیبیز کھانا ان کی زندگی کا لازمی حصہ ہے۔

برطانوی اخبار ڈیلی مرر کے مطابق ڈوروتھی کرائٹن نے گزشتہ ماہ اپنی 107ویں سالگرہ منائی، جس پر ہیمپشائر کے علاقے ہورنڈین میں واقع ان کے نگہداشت کے مرکز میں اہل خانہ اور دوستوں نے ان کے لیے سرپرائز تقریب کا اہتمام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 115  سالہ برطانوی خاتون کو دنیا کے معمر ترین انسان کا اعزاز کیسے ملا؟

ڈوروتھی کرائٹن کا کہنا ہے کہ طویل اور خوشگوار زندگی گزارنے کا راز ایک اچھا شوہر، اچھا خاندان اور اپنے اردگرد موجود لوگوں کو متحرک رکھنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ہر صبح بیکن اور انڈوں کے ناشتے کے بغیر نہیں رہ سکتیں، جبکہ جیلی بیبیز بھی ان کی پسندیدہ چیزوں میں شامل ہیں۔

ڈوروتھی کی پیدائش برطانیہ کے شہر برسٹل میں ہوئی۔ انہوں نے اپنے بچپن کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ لڑکوں کے ساتھ فٹ بال کھیلتی تھیں اور خود کو ایک شوخ و چنچل بچی سمجھتی تھیں۔

انہوں نے عملی زندگی کا آغاز ہیئر ڈریسر کے طور پر کیا، تاہم دوسری جنگ عظیم شروع ہونے کے بعد وہ ویمنز لینڈ آرمی میں شامل ہوگئیں۔ اسی دوران ان کی ملاقات اپنے ہونے والے شوہر سے ہوئی۔ بعد ازاں اس جوڑے کے ہاں 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا پیدا ہوئے، جبکہ وقت کے ساتھ ان کے خاندان میں پوتے پوتیاں، نواسے نواسیاں اور پڑپوتے پڑپوتیاں بھی شامل ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کی معمر ترین خاتون کون ہیں؟

رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں 100 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ دفتر برائے قومی شماریات کے اندازوں کے مطابق 2024 میں ایسے افراد کی تعداد تقریباً 16 ہزار 600 تھی، جو 20 سال پہلے ریکارڈ کیے گئے 8 ہزار 300 افراد کے مقابلے میں دگنی ہے۔

ڈوروتھی کرائٹن 2023 میں پیئر ٹری کورٹ نامی نگہداشت کے مرکز میں منتقل ہوئی تھیں، جہاں عملے کے مطابق وہ ملنسار ہیں اور دوسروں سے بات چیت کرنا پسند کرتی ہیں۔ وہ مرکز میں موجود کافی شاپ اور مٹھائیوں کی ٹرالی پر بھی باقاعدگی سے جاتی ہیں۔

ان کی 107ویں سالگرہ کے موقع پر مرکز کو غباروں اور بینرز سے سجایا گیا، جبکہ مرکزی باورچی نے ان کے لیے خصوصی کیک بھی تیار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کی معمر ترین جاپانی خاتون 116 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

نگہداشت کے مرکز کی سربراہ ایمی اسپارکس نے کہا کہ ڈوروتھی کی سالگرہ منانا ان کے لیے خوشی کا باعث تھا۔ انہوں نے کہا کہ ڈوروتھی مرکز کی ایک پسندیدہ رہائشی ہیں اور اس غیر معمولی سنگ میل کو ان کے ساتھ منانا سب کے لیے خاص موقع تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمر رسیدہ افراد پرانی یادیں مختلف انداز میں کیوں بیان کرتے ہیں؟ جانیے حیران کن وجہ

لاہور میں غیر ملکی شہریوں سے سائبر فراڈ کرنے والے 3 جعلی کال سینٹرز پر چھاپے، 59 ملزمان گرفتار

شکاگو ایئرپورٹ پر طوطے کا ہنگامہ، مسافروں کو چونچیں مارنے لگا

نئی آٹو پالیسی پر آئی ایم ایف سے مشاورت کا فیصلہ، الیکٹرک اور بڑی گاڑیوں پر ٹیکسوں میں ردوبدل کی تجویز

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مالدیپی صدر ڈاکٹر معیزو سے اہم ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

ویڈیو

ملتان میں وسیم عباس کو گاڑی تلے کچلنے کا واقعہ، یتیم خانے کی نگرانی پر بھی سوالات اٹھ گئے

پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو کیا ذمہ داری سونپی، سہیل آفریدی کا مستقبل کیا ہوگا؟

ملتان میں یتیم بچے کو کچلنے کے واقعے کے وقت کیا ہوا؟

کالم / تجزیہ

سعودی عرب اور بنگلہ دیش: خبر، حقیقت اور فتنہ

حوثیوں کا اصل ہدف کیا ہے؟

حوثی باغیوں کا فتنہ امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خطرہ